Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

اسرائیلی حملوں میں شدت، مزید 95 فلسطینی شہید، جبری انخلا کا حکم

Web Desk by Web Desk
جون 8, 2025
in بین الاقوامی
0
اسرائیلی حملوں میں شدت، مزید 95 فلسطینی شہید، جبری انخلا کا حکم

غزہ :اسرائیلی فوج نے غزہ پر حملوں میں ایک بار پھر شدت پیدا کر دی ہے اور چند گھنٹوں کے دوران فضائی بمباری کے نئے سلسلے کے ساتھ کئی علاقوں سے انخلا کے احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔

غزہ کے علاقے صبرا میں ایک رہائشی مکان کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 37 فلسطینی شہید ہو گئے، سول ڈیفنس کے مطابق ملبے تلے اب بھی 85 سے زائد افراد دبے ہوئے ہیں اور غالب گمان ہے کہ ان سب کی موت واقع ہو چکی ہے۔جبالیا میں اسرائیلی جنگی طیاروں نے شہریوں کے ایک گروہ پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 7 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

جنوبی غزہ میں ایک گھر اور موٹر سائیکل کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 21 فلسطینی جاں بحق ہوئے۔ مجموعی طور پر صرف ہفتے کی صبح سے اب تک 95 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 18 مارچ سے جاری اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اب تک 4,497 فلسطینی جان سے جا چکے ہیں۔اسرائیلی فوج نے شمال مغربی غزہ کی کئی رہائشی آبادیوں کے لیے انخلاء کے نئے احکامات جاری کیے ہیں، یہ اب روزانہ کا معمول بن چکا ہے کہ فوج شہریوں کو اپنے گھروں سے نکلنے پر مجبور کر رہی ہے، جس سے نہ صرف ان کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے بلکہ ان کے لیے محفوظ پناہ گاہیں بھی محدود ہوتی جا رہی ہیں۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال کا کہنا ہے کہ موجودہ وقت غزہ میں خواتین اور بچوں کے لیے تاریخ کا بدترین دور ہے، شدید فضائی حملوں، بار بار نقل مکانی، خوراک کی کمی اور قحط نے ان کی زندگی کو ناقابل برداشت بنا دیا ہے۔

عالمی ادارۂ صحت نے خبردار کیا ہے کہ شمالی غزہ کے تمام ہسپتال بند ہو چکے ہیں، جبکہ خان یونس کے ناصر اور الأمل ہسپتال بھی بندش کے دہانے پر ہیں، جو زخمیوں اور مریضوں کے لیے انتہائی تباہ کن ہو سکتا ہے، ادارے نے طبی سامان اور ادویات کی فوری فراہمی اور بین الاقوامی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔مارچ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے خاتمے کے بعد اسرائیلی فوج نے دوبارہ حملے شروع کر دیے تھے۔ 17 مئی کو زمینی کارروائیاں خاص طور پر جنوبی اور شمالی غزہ میں تیز کر دی گئیں۔اسرائیلی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے تمام یرغمالیوں کی بازیابی، غزہ پر مکمل کنٹرول اور حماس کا مکمل خاتمہ کرنے کے عزم پر قائم ہے۔

Previous Post

بلوچستان میں بھی ہندوستان کے فسادیوں کو عبرتناک شکست دیں گے: احسن اقبال

Next Post

سورج قہر ڈھانے لگا، ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر، پارہ 47 ڈگری تک جا پہنچا

Next Post
سورج قہر ڈھانے لگا، ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر، پارہ 47 ڈگری تک جا پہنچا

سورج قہر ڈھانے لگا، ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر، پارہ 47 ڈگری تک جا پہنچا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم