Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پاکستان کا کل بیرونی قرضہ 130 ارب ڈالر، 5 بڑی کرنسیوں میں مرتکز

Web Desk by Web Desk
اگست 21, 2025
in پاکستان, تجارت
0
پاکستان کا کل بیرونی قرضہ 130 ارب ڈالر، 5 بڑی کرنسیوں میں مرتکز

اسلام آباد: پاکستان کے کل بیرونی قرضے جو کہ 130 ارب ڈالر ہےکہ واجب الادا بیرونی قرضوں میں سے زیادہ تر صرف 5 بڑی کرنسیوں میں مرتکز ہے۔

وزارتِ خزانہ کی تیار کردہ اور جاری کردہ ڈیٹ مینجمنٹ اسٹریٹیجی برائے 2026 تا 2028 کے مطابق بیرونی قرضہ جات کا پورٹ فولیو زیادہ تر چند بڑی کرنسیوں میں ہے اور ان میں 5 بڑی کرنسیوں کا مجموعی طور پر سب سے زیادہ حصہ ہے۔پاکستان کے واجب الادا بیرونی قرضوں اور واجبات میں امریکی ڈالر 57.8 فیصد کے ساتھ سب سے آگے ہے۔

اس کے بعد اسپیشل ڈرائنگ رائٹس (SDRs) 29.88 فیصد، چینی یوان 5.21 فیصد، جاپانی ین 3.95 فیصد اور یورو 2.62 فیصد کے ساتھ شامل ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیرونی فنانسنگ کا زیادہ تر انحصار آئندہ بھی کثیرالجہتی اور دوطرفہ ذرائع پر ہوگا جو رعایتی شرائط اور طویل المدتی ادائیگیوں کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔

بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹس میں دوبارہ داخلے کے لیے حکومت ’’پانڈا بانڈز، سسٹین ایبل بانڈز اور یورو بانڈز‘‘ جیسے آلات کے اجرا کا منصوبہ رکھتی ہے تاکہ مارکیٹ تک رسائی وسیع ہو اور زیادہ لچکدار شرائط پر فنانسنگ میسر آ سکے، بشرطیکہ عالمی شرحِ سود اور مجموعی معاشی استحکام سازگار رہے۔

Previous Post

حیدرآباد، جامشورو،کوٹری سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

Next Post

کیلیفورنیا سینیٹ میں پاکستان سے متعلق قرارداد منظور

Next Post
کیلیفورنیا سینیٹ میں پاکستان سے متعلق قرارداد منظور

کیلیفورنیا سینیٹ میں پاکستان سے متعلق قرارداد منظور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم