Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس: ملزم عمر حیات 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

Web Desk by Web Desk
جون 4, 2025
in پاکستان
0
ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس: ملزم عمر حیات 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

اسلام آباد: ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کے مقدمے میں گرفتار مرکزی ملزم عمر حیات کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، جہاں پولیس نے عمر حیات کو سخت سیکیورٹی میں چہرہ ڈھانپ کر پیش کیا۔ دوران سماعت پولیس کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ اور شناخت پریڈ کی استدعا کی گئی۔سماعت کے آغاز پر پراسیکیوٹرز کی عدالت میں عدم موجودگی پر مجسٹریٹ نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ریمارکس دیے کہ "میری عدالت کے پراسیکیوٹر کہاں ہیں؟ ویسے تو یہ آتے نہیں، آج سب آ گئے ہیں!” عدالت نے فوری طور پر ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کو طلب کرنے کا حکم دیا۔

ڈیوٹی پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ متعلقہ پراسیکیوٹر رخصت پر ہیں، جس پر مجسٹریٹ نے دوٹوک انداز میں کہا کہ "جب تک ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر نہیں آتا، کیس آگے نہیں بڑھے گا۔” عدالت نے پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی پر سماعت میں مختصر وقفہ دیا، جس کے بعد کارروائی دوبارہ شروع ہوئی۔

سماعت مکمل ہونے پر عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم عمر حیات کو شناخت پریڈ کے لیے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا۔عدالتی حکم میں یہ بھی کہا گیا کہ جیل حکام ملزم کی شناخت پریڈ کے دوران کسی سے ملاقات نہ کرائیں، جبکہ پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 18 جون سے قبل شناخت پریڈ کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں۔

Previous Post

اسلام آباد: میٹرو اور الیکٹرک بسوں کے کرایوں میں اضافہ واپس، پرانا کرایہ بحال

Next Post

بچوں کی سلامتی کویقینی بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، مریم نواز

Next Post
بچوں کی سلامتی کویقینی بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، مریم نواز

بچوں کی سلامتی کویقینی بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، مریم نواز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • Bet365 Casino Monopoly Live Spel Strategie en Tips
  • Bet365 casino nl mobiele ervaringen en functies
  • Bet365 Casino: Betrouwbare Online Kansspelen in Nederland
  • Bet365 Casino Nederland: Nieuwste Mac Software
  • Bet365 Casino Beoordeling en Externe Link

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم