Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید

Web Desk by Web Desk
اپریل 17, 2025
in کالم
0
غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید

غزہ :اسرائیلی مظالم تھمنے کا نام نہیں لے رہے، غزہ کے مختلف علاقوں میں تازہ ترین فضائی حملوں اور بمباری سے پناہ گزینوں کے کیمپوں میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں مزید 45 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ شہداء میں ایک فلسطینی صحافی اور ایک ہی خاندان کے 10 افراد بھی شامل ہیں۔

المواصی اور خان یونس میں درجنوں خیمہ بستیاں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئیں، جبکہ ریسکیو ٹیموں کو ملبے تلے پھنسے افراد تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اب تک جاری حملوں میں شہداء کی مجموعی تعداد 51 ہزار 25 ہوچکی ہے۔
ادھر شمالی غزہ میں حماس کے جنگجوؤں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی افواج پر حملہ کیا، جس میں 3 اسرائیلی ٹینک تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ حماس کا کہنا ہے کہ جب تک اسرائیل غزہ سے مکمل انخلا نہیں کرتا، اس وقت تک کسی بھی قسم کی جنگ بندی ممکن نہیں۔

تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری

اسرائیلی وزیر دفاع نے دھمکی آمیز بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجی غیر معینہ مدت تک غزہ کے "زیر قبضہ علاقوں” میں موجود رہیں گے، اور کسی بھی قسم کی انسانی امداد کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اقوامِ متحدہ اور دیگر عالمی ادارے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کر چکے ہیں، تاہم زمینی حقائق تاحال تبدیل نہیں ہوئے۔

Previous Post

تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری

Next Post

ڈونلڈ ٹرمپ نے ہارورڈ یونیورسٹی کو ایک مذاق قرار دےدیا

Next Post
ڈونلڈ ٹرمپ نے ہارورڈ یونیورسٹی کو ایک مذاق قرار دےدیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے ہارورڈ یونیورسٹی کو ایک مذاق قرار دےدیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • (بلاعنوان)
  • چوک اعظم واپڈا کی واجبات کی بہترین وصولی، تعریفی اسناد سے نوازا گیا
  • کراچی معاشی حب، یہاں جدید عدالتی نظام کا قیام اہم ہے: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
  • کراچی کے علاقے لانڈھی میں کپڑے کی فیکٹری میں آتشزدگی، 6 افراد زخمی
  • ہمارے ارکان کو کروڑوں کی پیشکش ہوئی، مگر ہم نے انکار کیا:بیرسٹر گوہر

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم