Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت

Ghazwa News by Ghazwa News
فروری 10, 2026
in لیہ
0
لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت

لیہ ( نیوز رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے کہا ہے کہ ضلع بھر کی گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کو یقینی بنایا جائے۔ گرین بیلٹس میں سبزہ، پودے اور آبیاری کو پلان کے مطابق مکمل کیا جائے۔ اہلیان لیہ کو خوشگوار اور پر فضاء ماحول کی فراہمی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے یہ بات گرین بیلٹس کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر، اسسٹنٹ کمشنر کوارڈ کلیم اللہ خان، ڈپٹی فاریسٹ کنزرویٹو ڈاکٹر فضل الرحمان، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اسحاق کھیرانی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ علی عباس، سی او ایم سی شبانہ رشید موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گرین بیلٹس میں معیاری گھاس اور پودے لگائے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ کشمیر چوک سے لالہ زار تک گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش، بحالی، پودوں کی دیکھ بھال اور آبیاری میونسپل کمیٹی لیہ، ضلع کونسل اور کنٹریکٹر مشترکہ طور پر انجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پودوں اور گھاس کی آبیاری کے لئے مستقل انتظام کیا جائے اور پودوں کی خوبصورت تراش خراش کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی کے لئے تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے انجام دیں۔

ناصر حیات نیوز رپورٹر 03337012061

Previous Post

صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Next Post

روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟

Next Post
روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟

روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم