Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا

Web Desk by Web Desk
اپریل 9, 2025
in پاکستان
1
قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا

قومی ائیر لائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا ہے۔

ترجمان کے مطابق2024 میں قومی ائیرلائن نے 9.3ارب روپے آپریشنل منافع جبکہ 26.2 ارب روپےخالص منافع کمایا۔ترجمان نے بتایا کہ قومی ائیرلائن کا آپریٹنگ مارجن 12 فیصد سے زیادہ رہا جو کہ کسی بھی بہترین ائیرلائن کے ہم پلہ ہے۔قومی ائیرلائن نے آخری منافع سال 2003 میں حاصل کیا تھا۔

حکومت کے سخت اقدامات کے باعث قومی ائیرلائن میں مثبت تبدیلی ممکن ہوئی: خواجہ آصف

قومی ائیرلائن کی قابل ذکر کارکردگی پر وزیر دفاع و ہوابازی خواجہ آصف نے کہا کہ قوم کا فخر سمجھی جانے والی ائیرلائن پر عوام نے امید کھو دی تھی، حکومت کے سخت اقدامات کے باعث قومی ائیرلائن میں مثبت تبدیلی ممکن ہوئی ہے۔خواجہ آصف نے بھی اپنے بیان میں بتایا کہ قومی ائیرلائن نے مالی سال 2024 میں 9.3 ارب روپے آپریٹنگ منافع کمایا اور 21 سال بعد قومی ائیرلائن کو 26.2 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا، قومی ائیرلائن کی تنظیم نو،لاگت اور افرادی قوت میں معقولیت لائی گئی۔وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ قومی ائیرلائن اب نجکاری کے ذریعے مالیاتی کارکردگی سے فائدہ اٹھانے کیلئے تیار ہے، وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں ہر جانب سے اچھی خبریں آ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ راستوں کی اصلاح اور مالیاتی نظم وضبط کے تحت جامع اصلاحات نافذ کی گئیں۔

Previous Post

صدر کراچی بارعامر وڑائچ نامعلوم افراد کے حملے میں زخمی

Next Post

ٹوبہ ٹیک سنگھ: کمسن بچے سے زیادتی اور قتل کے مجرم کو عدالت نے3 بار سزائے موت سنادی

Next Post
ٹوبہ ٹیک سنگھ: کمسن بچے سے زیادتی اور قتل کے مجرم کو عدالت نے3 بار سزائے موت سنادی

ٹوبہ ٹیک سنگھ: کمسن بچے سے زیادتی اور قتل کے مجرم کو عدالت نے3 بار سزائے موت سنادی

Comments 1

  1. شہباز says:
    4 مہینے ago

    بھائی پاکستان میں رشوت سے زیادہ اور کچھ نہیں ہے ٹھیک ہے نا جب تک حکمران صحیح نہیں ہوتے نا تب تک یہ ایئر لائن کا یہی کباڑا ہے ایسے ہی ہوتا رہے گا ابھی تو اس ایئر لائن سے بھروسہ بھی اٹھ گیا ہے نا

    جواب دیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • (بلاعنوان)
  • چوک اعظم واپڈا کی واجبات کی بہترین وصولی، تعریفی اسناد سے نوازا گیا
  • کراچی معاشی حب، یہاں جدید عدالتی نظام کا قیام اہم ہے: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
  • کراچی کے علاقے لانڈھی میں کپڑے کی فیکٹری میں آتشزدگی، 6 افراد زخمی
  • ہمارے ارکان کو کروڑوں کی پیشکش ہوئی، مگر ہم نے انکار کیا:بیرسٹر گوہر

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم