Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ڈونلڈ ٹرمپ نے ہارورڈ یونیورسٹی کو ایک مذاق قرار دےدیا

Web Desk by Web Desk
اپریل 17, 2025
in بین الاقوامی
0
ڈونلڈ ٹرمپ نے ہارورڈ یونیورسٹی کو ایک مذاق قرار دےدیا

واشنگٹن:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہارورڈ یونیورسٹی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ادارہ اب وفاقی فنڈنگ کا اہل نہیں رہا۔

ٹروتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں ٹرمپ نے ہارورڈ کو "نفرت اور حماقت سکھانے والا ایک مذاق” قرار دیا اور کہا کہ اسے دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست سے نکال دینا چاہیے۔ٹرمپ اور ہارورڈ کے درمیان کشیدگی اُس وقت بڑھی جب یونیورسٹی نے حکومتی دباؤ کے باوجود اپنے داخلی معاملات میں مداخلت کو مسترد کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق، ٹرمپ نے ہارورڈ کا ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کی دھمکی بھی دی ہے، جب کہ پہلے ہی یونیورسٹی کی 2.2 ارب ڈالر کی وفاقی فنڈنگ روک دی گئی ہے۔ٹرمپ کا مطالبہ ہے کہ ہارورڈ اپنی داخلہ پالیسی، بھرتیوں اور تعلیمی نظام میں تبدیلی کرے اور اپنے تعلیمی پروگرامز کا مکمل آڈٹ کروائے۔ ادھر، ہارورڈ کے صدر ایلن گاربر نے جواب میں کہا ہے کہ یونیورسٹی اپنی خودمختاری یا آئینی حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی۔یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں امریکی جامعات کو اسرائیل مخالف مظاہروں اور ’یہود مخالف جذبات‘ سے جوڑ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس کا پس منظر غزہ میں جاری جنگ کے خلاف طلبہ کے احتجاج ہیں۔

Previous Post

غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید

Next Post

گنڈاپورکی دہشتگردوں کیخلاف بات کرتےہوئےٹانگیں کانپتی ہیں ، عطاتارڑ کی تنقید

Next Post
گنڈاپورکی دہشتگردوں کیخلاف بات کرتےہوئےٹانگیں کانپتی ہیں ، عطاتارڑ کی تنقید

گنڈاپورکی دہشتگردوں کیخلاف بات کرتےہوئےٹانگیں کانپتی ہیں ، عطاتارڑ کی تنقید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • (بلاعنوان)
  • چوک اعظم واپڈا کی واجبات کی بہترین وصولی، تعریفی اسناد سے نوازا گیا
  • کراچی معاشی حب، یہاں جدید عدالتی نظام کا قیام اہم ہے: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
  • کراچی کے علاقے لانڈھی میں کپڑے کی فیکٹری میں آتشزدگی، 6 افراد زخمی
  • ہمارے ارکان کو کروڑوں کی پیشکش ہوئی، مگر ہم نے انکار کیا:بیرسٹر گوہر

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم