Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

گنڈاپورکی دہشتگردوں کیخلاف بات کرتےہوئےٹانگیں کانپتی ہیں ، عطاتارڑ کی تنقید

Web Desk by Web Desk
اپریل 17, 2025
in پاکستان
0
گنڈاپورکی دہشتگردوں کیخلاف بات کرتےہوئےٹانگیں کانپتی ہیں ، عطاتارڑ کی تنقید

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ہم وہ لوگ ہیں جنہوں نے 28 مئی کو ایٹمی دھماکے کرکے ملک کا دفاع مضبوط کیا، جبکہ پی ٹی آئی والے 9 مئی کو اپنے ہی ملک اور فوج پر حملہ آور ہوئے۔

مسلم لیگ (ن) یوتھ کوآرڈینیٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنی سیاست کی خاطر شہداء کی یادگاروں اور دفاعی اداروں پر حملے کیے۔ نوشہرہ کی نشست کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ وہ نشست تھی جو ہم نے اُس وقت جیتی جب پی ٹی آئی حکومت میں تھی۔عطاء تارڑ نے کہا کہ 9 مئی کو کیپٹن شیر خان شہید کے مجسمے کی بے حرمتی کی گئی، جو ناقابلِ معافی عمل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ خود صوابی گئے اور شہید کے خاندان سے معافی مانگی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی ملک کی تباہی چاہتی تھی، یہاں تک کہ ملک کے ڈیفالٹ ہونے کی دعائیں مانگی گئیں۔ اگر ملک ڈیفالٹ کر جاتا تو بینک بند اور بین الاقوامی پروازیں رک جاتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سپورٹ سے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا گیا اور معیشت اب بہتری کی جانب گامزن ہے، جس کا اعتراف عالمی ادارے بھی کر رہے ہیں۔ عطاء تارڑ نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی اندرونی اختلافات کا شکار ہو چکی ہے اور خیبر پختونخوا میں گروپس بننے لگے ہیں۔

Previous Post

ڈونلڈ ٹرمپ نے ہارورڈ یونیورسٹی کو ایک مذاق قرار دےدیا

Next Post

ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ اجلاس

Next Post
ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ اجلاس

ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ اجلاس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سابق کپتان مصباح الحق کو کرکٹ بورڈ میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان
  • صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کا ایک حصہ کیوں گرایا؟
  • پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز: پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 333 رنز پر آؤٹ، مہاراج کی 7 وکٹیں
  • کراچی: شدید مالی دباؤ اور قرضوں میں جکڑے باپ نے 2 بیٹیوں کے گلے کاٹ دیے
  • پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، متاثرہ بچے کا تعلق کے پی سے ہے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم