Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

Web Desk by Web Desk
جون 6, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان
0
وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

مکہ مکرمہ:وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر دورہ سعودی عرب کے دوران عمرہ کی سعادت حاصل کر لی۔

وزیراعظم شہبازشریف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر، نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کے ساتھ سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں، پاکستانی وفد نےعمرہ کی سعادت حاصل کی اور ملکی ترقی و خوشحالی، امت مسلمہ کے اتحاد اور غزہ کے مظلوموں کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے لیے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا، پاکستانی قیادت نے خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے اور بنیان مرصوص کی عظیم فتح پر اللہ تعالیٰ کا شکرانہ ادا کیا، امت مسلمہ بالخصوص ظلم و جبر کے شکار کشمیری و فلسطینی بہن بھائیوں کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

قبل ازیں جدہ پہنچنے پر گورنر جدہ شہزادہ سعود بن عبداللہ جلاوی، سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی، پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق اور سفارتی اہلکاروں نے وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا۔وزیرِاعظم شہباز شریف اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان خصوصی ملاقات ہوگی جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری، امت مسلمہ کی فلاح و بہبود اور علاقائی امن و سلامتی سمیت اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر گفتگو ہوگی۔وزیراعظم شہباز شریف حالیہ پاک بھارت تنازع کو کم کرنے میں تعمیری کردار پر سعودی قیادت کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔

Previous Post

غزہ میں پناہ گزین کیمپوں اور ال اہلی اسپتال پر اسرائیلی بمباری، 50 فلسطینی شہید

Next Post

متعدد معاشی اہداف میں ناکامی، قومی اقتصادی سروے کے اہم نکات سامنے آگئے

Next Post
متعدد معاشی اہداف میں ناکامی، قومی اقتصادی سروے کے اہم نکات سامنے آگئے

متعدد معاشی اہداف میں ناکامی، قومی اقتصادی سروے کے اہم نکات سامنے آگئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • Bet365 Casino Monopoly Live Spel Strategie en Tips
  • Bet365 casino nl mobiele ervaringen en functies
  • Bet365 Casino: Betrouwbare Online Kansspelen in Nederland
  • Bet365 Casino Nederland: Nieuwste Mac Software
  • Bet365 Casino Beoordeling en Externe Link

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم