Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بھارت کا پاکستانی پانی کی فراہمی روکنا ’ایٹمی آبی جنگ‘ کی بنیاد رکھنے کے مترادف ہے، بلاول بھٹو

Web Desk by Web Desk
جون 8, 2025
in بین الاقوامی
0
بھارت کا پاکستانی پانی کی فراہمی روکنا ’ایٹمی آبی جنگ‘ کی بنیاد رکھنے کے مترادف ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے چیئرمین اور پارلیمانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن کے دورے کے دوران بھارت کی آبی جارحیت پر سخت موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے پانی کی فراہمی روکنا ایٹمی آبی جنگ کی بنیاد رکھنے کے مترادف ہے۔

مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ’’ہم پہلے بھی واضح کر چکے ہیں کہ پانی کی ترسیل روکنا ہمارے لیے اعلانِ جنگ کے برابر ہوگا اور یہ کوئی اشتعال یا جذبات کی بات نہیں بلکہ ایک حقیقت پر مبنی سنجیدہ مؤقف ہے، اس میں کوئی خوشی پوشیدہ نہیں۔‘‘انہوں نے زور دیا کہ پاکستان اپنے پانی کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی یا پانی کی روک تھام کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو

علاوہ ازیں واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کیلئے امریکی صدر ٹرمپ نے اہم کردار ادا کیا جبکہ پاکستان امن کا خواہاں ہے اور بھارت سے تمام معاملات پر بات چیت کیلئے تیار ہیں۔

Previous Post

امریکا کا دورہ مکمل: پاکستانی سفارتی وفد برطانیہ پہنچ گیا، امن کی اہمیت پر زور

Next Post

جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

Next Post
جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • فیض حمید سے فیضیاب ہونے والوں کا ٹرائل ہوگا، سب کے فیصلے آنے ہیں: طارق فضل چوہدری
  • وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی رہنمائی سے ٹرانسپورٹ کی ہڑتال ختم ہوگئی- مریم اورنگزیب
  • صدر نے اسلام آبادہائیکورٹ کے طارق جہانگیری کوجج کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کرنیکی منظوری دیدی
  • تہران میں طالبان حکومت مخالف سابق افغان سکیورٹی کمانڈر قتل
  • سیاسی بحران سے نکالنےکیلئے مفاہمت کی ضرورت ہوگی، اسکی کامیابی کیلئے سیاسی انتہاپسندی کو چھوڑنا ہوگا: بلاول

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم