Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ایس آئی ایف سی کے دو سال: معاشی استحکام، سرمایہ کاری اور اصلاحات کی نئی تاریخ رقم

Web Desk by Web Desk
جون 18, 2025
in پاکستان
0
ایس آئی ایف سی کے دو سال: معاشی استحکام، سرمایہ کاری اور اصلاحات کی نئی تاریخ رقم

اسلام آباد:خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(SIFC) نے اپنے قیام کے دو سال مکمل کر لیے جنہیں ملکی معیشت کے استحکام، سرمایہ کاری کے فروغ اور مؤثر اصلاحات کے حوالے سے ایک نمایاں کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ایس آئی ایف سی کی بدولت پاکستان میں متعدد اہم شعبوں میں ترقی کے نئے در کھلے، معدنی وسائل کے شعبے میں اربوں روپے کے سرمایہ کاری معاہدے طے پائے جو مستقبل میں ملکی معیشت کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کریں گے۔زرعی میدان میں بھی ایس آئی ایف سی نے نمایاں اقدامات کیے جن میں کارپوریٹ فارمنگ، برآمدی اشیاء کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت سمارٹ ایگری کلچر کا آغاز شامل ہے، اس کے ساتھ ساتھ نہروں کی مرمت سے پانی کی منصفانہ تقسیم کو ممکن بنایا گیا۔

آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے میں عالمی سطح پر پاکستان کے امیج کو بہتر بنانے میں ایس آئی ایف سی نے کلیدی کردار ادا کیا، بی ٹو بی سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کیے گئے اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کو یقینی بنایا گیا۔ایس آئی ایف سی کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی گئیں جس سے منڈی میں استحکام اور شفافیت کا فروغ ممکن ہوا۔

صنعت، سیاحت، نجکاری، توانائی اور قابل تجدید ذرائع میں بھی ایس آئی ایف سی کی حکمت عملی کے مثبت نتائج سامنے آئے، ان شعبوں میں پائیدار ترقی کی بنیاد رکھ دی گئی ہے جو ملک کو معاشی خودکفالت کی جانب لے جا سکتی ہے۔ایس آئی ایف سی کی کامیابیوں کے یہ دو سال ثابت کرتے ہیں کہ سلامتی، شفافیت اور طویل المدتی حکمت عملی کے امتزاج سے پاکستان ایک روشن اقتصادی مستقبل کی جانب گامزن ہے۔

Previous Post

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات طے

Next Post

اسرائیلی فورسز کی خوراک کے متلاشی افراد پر گولہ باری، مزید 65 فلسطینی شہید

Next Post
اسرائیلی فورسز کی خوراک کے متلاشی افراد پر گولہ باری، مزید 65 فلسطینی شہید

اسرائیلی فورسز کی خوراک کے متلاشی افراد پر گولہ باری، مزید 65 فلسطینی شہید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم