Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ایران کا قطر میں امریکی فوجی اڈے پربیلسٹک میزائلوں سے حملہ

Web Desk by Web Desk
جون 24, 2025
in بین الاقوامی
0
ایران کا قطر میں امریکی فوجی اڈے پربیلسٹک میزائلوں سے حملہ

ایران نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل فائر کردیے۔

امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق ایران کی جانب سے قطر کی جانب 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے۔قطری وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قطر نے پیشگی سکیورٹی اقدامات کے طور پر امریکا کے العديد فوجی اڈے کو خالی کرادیا تھا۔قطر کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے امریکی العدید ائیر بیس کی جانب فائر کیا گیا ایک میزائل تباہ کردیا ہے۔

قطر کی جانب سے امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ قطر اس حملے کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔قطر کی جانب سے مزید کہا گیا کہ امریکی اڈے پر ایرانی میزائل حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
خیال رہےکہ قطر میں امریکی العدید ائیربیس مشرق وسطیٰ میں امریکا کا سب سے بڑا فوجی اڈہ موجود ہے۔عراق میں امریکا کی عین السد ائیر بیس پر فضائی دفاعی نظام فعال کردیا گیا، جبکہ وہاں موجود اہلکاروں کو بھی بنکروں میں جانے کی ہدایت کی گئی۔

تاہم امریکی فوجی حکام نے غیر ملکی خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ قطر کے علاوہ کہیں بھی امریکی اڈوں پر حملے کی اطلاعات نہیں ہیں۔ایرانی خبررساں ایجنسی تسنیم کے مطابق امریکی اڈوں پر ایرانی حملوں کو ’آپریشن بشارت فتح‘ کا نام دیا گیا ہے۔ایرانی سکیورٹی حکام کی جانب سے کہا گیا ہےکہ قطر میں امریکی ائیربیس پرحملےمیں اتنے ہی بم استعمال کیے جتنےامریکا نے ایرانی جوہری تنصیبات پر کیے تھے۔حکام نے مزید کہا کہ قطر میں امریکی ائیربیس رہائشی علاقے اور شہری سہولتوں سے دور واقع ہے، ایرانی حملے سےہمارے دوست اور برادر پڑوسی ملک قطرکوکوئی خطرہ نہیں۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران نے حملوں سے قبل قطر کو آگاہ کردیا تھا تاکہ جانی نقصانات کا خطرہ کم کیا جاسکے۔

Previous Post

ہم کسی کی زیادتی کے آگے ہر گز سر نہیں جھکائیں گے، یہ ایرانی قوم کی منطق ہے: آیت اللہ خامنہ ای

Next Post

’ مزید جنگ نہیں ہوگی، ایرانی کمزور پڑ چکے‘، ٹرمپ کی نیتن یاہو سے گفتگو

Next Post
’ مزید جنگ نہیں ہوگی، ایرانی کمزور پڑ چکے‘، ٹرمپ کی نیتن یاہو سے گفتگو

’ مزید جنگ نہیں ہوگی، ایرانی کمزور پڑ چکے‘، ٹرمپ کی نیتن یاہو سے گفتگو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم