Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

امریکی حملوں میں ایران کی جوہری تنصیبات تباہ نہیں ہوئیں: امریکی میڈیا

Web Desk by Web Desk
جون 25, 2025
in بین الاقوامی
0
امریکی حملوں میں ایران کی جوہری تنصیبات تباہ نہیں ہوئیں: امریکی میڈیا

واشنگٹن: امریکی میڈیا کادعویٰ ہے کہ ابتدائی امریکی انٹیلی جنس اندازے کے مطابق ایران پر امریکی حملوں میں جوہری تنصیبات تباہ نہیں ہوئیں، امریکی حملوں سے ایرانی جوہری پروگرام صرف کچھ مہینوں کے لیے پیچھے ہوگیا ہے۔

ہفتے کو امریکا نے ایران اسرائیل جنگ میں کودتے ہوئے ایران کی 3 جوہری تنصیبات پر بم باری کی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ امریکی طیاروں نے فردو، نطنز اور اصفہان جوہری سائٹس کو نشانہ بنایا۔ساتھ ہی امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کی جوہری تنصیبات ختم کرنے کا دعویٰ کیا۔ایران کی 3 جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں سے بنیادی مواد تباہ نہیں ہوا

تاہم امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ابتدائی امریکی انٹیلی جنس جائزے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گزشتہ ہفتے ایران کی 3 جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں سے بنیادی مواد تباہ نہیں ہوا۔ذرائع کے مطابق یہ ابتدائی جائزہ رپورٹ امریکی محکمہ دفاع کی انٹیلی جنس ایجنسی (DIA) نے تیار کی ہے ۔ یہ رپورٹ امریکی حملوں کے بعد سینٹرل کمان کی طرف سے کیے گئے جنگی نقصان کے تخمینے پر مبنی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ایران پر امریکی حملوں کے نتیجے میں مقامات کو پہنچنے والے نقصان اور ایران کے جوہری عزائم پر ان حملوں کے اثرات کا تجزیہ ابھی جاری ہے اور جیسے جیسے مزید انٹیلی جنس دستیاب ہوگی، نتائج میں تبدیلی ممکن ہے۔

تاہم ابتدائی نتائج صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ان بیانات سے متضاد ہیں جن میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ حملوں سے ایران کی جوہری افزودگی کی تنصیبات مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں۔امریکی وزیر دفاع نے بھی اتوار کو کہا تھا کہ ایران کے جوہری عزائم تباہ ہو چکے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق اس انٹیلی جنس رپورٹ سے واقف 2 افرادکا کہنا ہے کہ ایران میں یورینیم افزودگی کے ذخیرے کو تباہ نہیں کیا جاسکا،ان میں سے ایک فرد کے مطابق ایران کے پاس سینٹری فیوجز بڑی حد تک برقرار ہیں۔تو اندازہ ہے کہ امریکا نے ایران کے جوہری پروگرام کو زیادہ سے زیادہ صرف چند مہینے پیچھے دھکیلا ہے۔

یہ مبینہ اندازہ بالکل غلط ہے: وائٹ ہاؤس
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے ایک بیان میں بتایا کہ مبینہ ابتدائی اندازہ بالکل غلط ہے اور اس کی ٹاپ سیکرٹ کے طور پر درجہ بندی کی گئی تھی لیکن انٹیلی جنس کمیونٹی میں ایک گمنام، نچلے درجے کے شکست خوردہ کے ذریعہ امریکی میڈیا کو لیک کر دیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس مبینہ تجزیے کا افشا ہونا صدر ٹرمپ کو نیچا دکھانے اور ان بہادر لڑاکا پائلٹوں کو بدنام کرنے کی واضح کوشش ہے جنہوں نے ایران کے جوہری پروگرام کو ختم کرنے کے لیے ایک بہترین مشن انجام دیا۔امریکی وزیردفاع نےامریکی میڈیارپورٹس مسترد کردیں

امریکی وزیردفاع نے ایران سے متعلق امریکی میڈیا کی رپورٹ مستردکرتے ہوئے کہا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام مکمل تباہ کیا ہے، بمباری کو تباہ کن نہ کہنے والے صدر ٹرمپ کی کامیابی کے خلاف ہیں۔اس سے قبل عالمی تجزیہ کاروں نے کہا تھا کہ امریکا کے ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملوں کے باوجود بھی ایران کی ایٹم بم بنانے کی صلاحیت ختم نہیں ہوئی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد امریکی میڈیا پر چلنے والی خبروں کو فیک نیور قرار دیتے ہوئے میڈیا اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں جن مقامات پر ہم نے حملہ کیا، وہ مکمل طور پر تباہ ہو گئے اور سب کو اس کا علم ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ صرف جعلی خبریں ہی کچھ اور دعویٰ کرتی ہیں تاکہ ہماری کارکردگی کو کمزور ظاہر کر سکیں۔امریکی صدر نے کہا تھاکہ اس جھوٹ کو پھیلانے میں خاص طور پر سی این این ، اے بی سی اور این بی سی کے صحافی شامل ہیں۔

Previous Post

لاہور ہائیکورٹ/ تقرروتبادلے

Next Post

غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری، مزید 80 فلسطینی شہید

Next Post
غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری، مزید 80 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری، مزید 80 فلسطینی شہید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم