Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

قوم کل یوم استحصال کشمیر منائے گی، فسادی ملک کیخلاف گوریلا جنگ لڑیں گے: عظمیٰ بخاری

Web Desk by Web Desk
اگست 4, 2025
in پاکستان
0
قوم کل یوم استحصال کشمیر منائے گی، فسادی ملک کیخلاف گوریلا جنگ لڑیں گے: عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پوری قوم کل یوم استحصال کشمیر منائے گی اور فسادی ملک کے خلاف گوریلا جنگ لڑیں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ کل پوری قوم یوم استحصال کشمیر جوش وجذبے کے ساتھ منائے گی، کشمیر کی آزادی تک کوئی پاکستانی سکون سے نہیں بیٹھ سکتا، سفارتی سطح پر کشمیریوں کی ہر اخلاقی مدد کریں گے، لیکن ایک فتنہ گروہ نے اپنی تحریک کیلئے کل کے دن کا ہی انتخاب کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کل دوبارہ فتنہ و فساد کی کال دی گئی ہے، فتنہ گروہ کے ایک لیڈر نے اپنی تحریک کو گوریلا جنگ کا نام دیا ہے، یہ سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک فاشسٹ گروہ ہے، پہلے بھی ان کی جانب سے کئی بار احتجاج کی کال دی گئی جو ناکام ہو گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ عاشورہ کے بعد بھی ایک احتجاجی تحریک چلنی تھی، اب انہوں نے 5 اگست کی کال دی ہے، علیمہ باجی کہتی ہیں مجھے 5 اگست کا احتجاج ہوتا نظر نہیں آتا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ مجھے ان لوگوں سے دلی ہمدردی ہے جو کہتے ہیں ہم کوئی غلام ہیں، پہلے یہ امریکا سے آزادی مانگ رہے ہیں اور آج بانی کے بیٹے دوبارہ امریکا کے در پر جا رہے ہیں، اپنے بچوں کو ہوا نہیں لگنے دیتے، قوم کے بچوں کو 26 سال سے جنون کا درس دے رہے ہیں، اب حالت یہ ہے کہ ضمنی انتخابات سے بھی بھاگ گئے ہیں، یہ سمبڑیال اور مریدکے میں اپنا حال دیکھ چکے ہیں، ان کے عوامی مقبولیت کے غبارے سے ہوا نکل رہی ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ 9 مئی وہ واقعہ ہے جس کی معافی نہیں ہو سکتی ورنہ ہر روز ملک میں ایسے واقعات ہوں، ان کی ملک دشمنی کی ایک پوری فہرست ہے، آئی ایم ایف کو خطوط لکھے گئے، ملک اور اداروں کے سربراہ کے خلاف مہم چلائی گئی، کیا فتنہ و فساد پارٹی نام کی رکاوٹ سے جان چھڑائے بغیر پاکستان کو آگے لے جایا جا سکتا ہے؟انہوں نے کہا کہ کہ ترقی کرتا پنجاب مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہا، پنجاب میں خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے اقدامات ہو رہے ہیں، پاکستان اور ایران نے ٹریڈ کو 10 ارب ڈالرز تک لے جانے کا اعادہ کیا۔

صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں بچوں کو سکالرشپس، ای بائیکس اور لیپ ٹاپس مل رہے ہیں، پنجاب میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، صوبے میں اینٹی سموگ گنز پہنچا دی گئی ہیں، لاہور میں 15 اینٹی سموگ گنز آ چکی ہیں، پہلے کسی نے سموگ کے تدارک کیلئے کچھ نہیں کیا۔

Previous Post

حقائق کی جانچ سپریم کورٹ کا کام نہیں، قانون کی خلاف ورزی کو دیکھیں گے: چیف جسٹس

Next Post

دنیا مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی پر خاموش نہ رہے، اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرائے: پاکستان

Next Post
دنیا مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی پر خاموش نہ رہے، اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرائے: پاکستان

دنیا مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی پر خاموش نہ رہے، اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرائے: پاکستان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم