قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی عمائمہ سہیل شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
پاکستانی ویمن انٹرنیشنل کرکٹر اور آل راؤنڈر عمائمہ سہیل کی شادی کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں اہلِ خانہ، قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب نے شرکت کی۔
شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جنہیں شائقین اور مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ عمائمہ سہیل کا شمار پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی نمایاں کھلاڑیوں میں ہوتا ہے اور وہ مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔
ان کی شادی کے موقع پر کرکٹ حلقوں، ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔