Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

آرمی چیف سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، جیو اسٹریٹجک ماحول پر بات چیت

Web Desk by Web Desk
مئی 6, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان
0
آرمی چیف سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، جیو اسٹریٹجک ماحول پر بات چیت

چیف آف آرمی اسٹاف ( سی او اے ایس ) جنرل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات کے دوران جیو اسٹریٹجک ماحول پر بات چیت کی گئی اور دونوں ممالک کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ روابط بڑھانے اور پاک ایران بارڈر سیکیورٹی میکنزم کا بھی جائزہ لیا گیا۔

بیان میں بتایا گیا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اس بات کی تصدیق کی کہ پاکستان اور ایران برادرانہ پڑوسی ہیں جو مشترکہ تاریخ، ثقافت اور مذہب کے گہرے رشتوں سے جڑے ہوئے ہیں۔دونوں فریقوں نے خطے سے متعلق مسائل میں مثبت پیش رفت لانے میں تعاون کے لیے مشترکہ طور پر کام کرتے ہوئے باہمی تعاون کو بڑھانے کے لیے مصروف رہنے پر اتفاق کیا۔ایرانی وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف اور تعریف کی۔

Previous Post

پہلگام حملے کے بھارتی الزامات یکسرمسترد، بھارتی حالیہ اقدامات خطے کی سلامتی کےلیے خطرہ قرار

Next Post

بھارت اور بنگلادیش نے ایک دوسرے پر تجارتی پابندیاں عائد کردیں

Next Post
بھارت اور بنگلادیش نے ایک دوسرے پر تجارتی پابندیاں عائد کردیں

بھارت اور بنگلادیش نے ایک دوسرے پر تجارتی پابندیاں عائد کردیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم