Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پنجاب: ای چارجنگ سٹیشن کیلئے سولر پاور سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ

Web Desk by Web Desk
مئی 6, 2025
in پاکستان, تجارت
0
پنجاب: ای چارجنگ سٹیشن کیلئے سولر پاور سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ

لاہور:پنجاب حکومت نے ای چارجنگ سٹیشن کیلئے سولر پاور سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں ماس ٹرانزٹ پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، اجلاس میں ییلو لائن ماس ٹرانزٹ سسٹم کی فزیبلٹی سٹڈی رپورٹ پیش کی گئی جبکہ ایکو فرینڈلی ای ٹیکسی پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔اجلاس کے دوران ای ٹیکسی کے فنانشل ماڈل کی اصولی منظوری دی گئی جبکہ 1100 ای ٹیکسیز سے پائلٹ پراجیکٹ کے اجراء پر اتفاق کیا گیا، ای چارجنگ سٹیشن کے لئے سولر پاور سسٹم نصب کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کے لئے مزید روٹس پر رپورٹ طلب کی گئی، وزیراعلیٰ مریم نواز نے عوام کی سہولت کے مطابق روٹس کا تعین کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ نے جناح ٹرمینل تا ہربنس پورہ ییلو لائن پراجیکٹ پر جلد کام شروع کرنے کا حکم دیا، اجلاس میں ای ٹیکسی پراجیکٹ سے متعلق امور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ ای ٹیکسی سکیم میں حکومت پنجاب کی طرف سے سبسڈی بھی دی جائے گی، پٹرول پمپس کے ساتھ چارجنگ سٹیشن قائم کرنے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

Previous Post

اعجاز چودھری پر سازش کا الزام ابھی ثابت نہیں ہوا: سپریم کورٹ

Next Post

سانحہ 9 مئی: حلیم عادل، خرم شیر زمان ودیگر پر فرد جرم عائد

Next Post
سانحہ 9 مئی: حلیم عادل، خرم شیر زمان ودیگر پر فرد جرم عائد

سانحہ 9 مئی: حلیم عادل، خرم شیر زمان ودیگر پر فرد جرم عائد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • Bet365 Casino Monopoly Live Spel Strategie en Tips
  • Bet365 casino nl mobiele ervaringen en functies
  • Bet365 Casino: Betrouwbare Online Kansspelen in Nederland
  • Bet365 Casino Nederland: Nieuwste Mac Software
  • Bet365 Casino Beoordeling en Externe Link

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم