Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

قومی اسمبلی اجلاس: بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پورا ایوان یک زبان

Web Desk by Web Desk
مئی 6, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان
0
قومی اسمبلی اجلاس: بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پورا ایوان یک زبان

اسلام آباد:قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پورا ایوان یک زبان ہوگیا۔

سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان دونوں ہمسایے ہیں، بار بار جنگ کی بات نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کئی جنگیں ہوئیں لیکن انڈس واٹر ٹریٹی کے خلاف کچھ نہیں ہوا، اس دفعہ پہلی بار مودی نے معاہدہ ختم کیا، پاکستان اس معاملے کو عالمی عدالت انصاف میں لے جائے، بھارت نے کوئی مس ایڈونچر کیا تو پاکستان سخت ترین جواب دے گا۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا پاکستان سوچے گا نہیں جواب دے گا، مودی کے انڈیا اور عام سیکولر انڈیا میں فرق ہے، مودی کا انڈیا مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے قتل عام پر خوش ہے، بھارت کو پتا ہونا چاہیے کہ یہ غزہ طرز کی جنگ نہیں ہو گی، پاک بھارت جنگ ہوئی تو بہت آگے تک جائے گی۔پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کا پانی کسی صورت نہیں روک سکے گا، مودی کے الزامات کو ہم مسترد کرتے ہیں، دہشتگردی ہماری طرف بھی ہے، بھارت نے جعفر ٹرین حملے کی مذمت تک نہیں کی جبکہ ہم نے پلواما سے لے کر پہلگام تک ہر واقعے کی مذمت کی۔

سندھ طاس معاہدے کی معطلی انسانیت کیخلاف جرم ہے: بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی انسانیت کیخلاف جرم ہے، پاکستان دہشت گردی برآمد نہیں کررہا بلکہ خود دہشت گردی کا شکار ہے، بھارتی حکومت غیرذمہ داری کا مظاہرہ کررہی ہے، پاکستانی قوم نے ڈر کر جینا نہیں سیکھا۔
قومی اسمبلی میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی جارحیت کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت پاکستان کواپنی نااہلی کاذمہ دار ٹھہرانے کی کوشش کررہا ہے۔

ہم پاکستان کے لیے جان دینے کو تیار ہیں: سحر کامران

پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی سحر کامران کا کہنا تھا کہ آج شہید ذوالفقار علی بھٹو یاد آرہے ہیں جنہوں نے جان دے کر ایٹم بم بنایا، آج بھارت ایٹم بم کی وجہ سے پاکستان کی طرف نہیں بڑھ پا رہا، آج پاکستان کی ایٹمی و میزائل ٹیکنالوجی کے سائنس دانوں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں، ہم پاکستان کے لیے جان دینے کو تیار ہیں۔

بھارت جنگ چاہتا ہے تو پھر جنگ ہی سہی: فاروق ستار

ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی فاروق ستار نے اپنے خطاب میں کہا کہ مودی کا بیانیہ زمیں بوس ہورہا ہے، دنیا اب جاگ رہی ہے، مودی جیسا مائنڈ سیٹ ہی تھا جس نے پاکستان بننے کی راہ ہموار کی، بھارت کا اپنا انٹیلی جنس ناکام ہے، اب تک کوئی سراغ، کوئی ثبوت نہیں مل سکا، صرف پاکستان فوبیا ہے جو مودی کے سر پر سوار ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے بنگالی بھائیوں نے مودی کے آلہ کار کو اٹھا کر پھینک دیا، تمہارا اپنی ہی ایجنٹ کو پناہ دینا تمہاری سفارتی ناکامی ہے، سکھوں کو مارنے کی وجہ سے کینیڈا کی حکومت اور عوام کا احتجاج جاری ہے، تمہارے خواب ایک ایک کر کے چکنا چور ہو گئے ہیں، ہمارے ایک بیٹے نے تمہارے جہاز کو گراکر ابھینندن کو چائے پلا کر واپس بھیجا۔

فاروق ستار نے کہا کہ اگر شوق ہے تو آئیں پھر پاکستان کو آزمائیں، اس مرتبہ انڈین ایئر فورس کا پورا سکوارڈن اتاریں گے، اس دفعہ چائے کی پیالی کے بجائے ڈرم بھیجیں گے کیوں کہ مودی کا آبائی پیشہ بھی چائے کا تھا، اس دفعہ تمہیں تمہاری حیثیت یاد دلا دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کا سب سے بڑا سچ تو یہ ہے کہ مودی بہت بڑی غلطی کر بیٹھا ہے، آج پوری دنیا بھارتی مؤقف کو غلط اور پاکستان کے مؤقف کو درست قرار دے رہی ہے، پوری دنیا امن اور بات چیت چاہتی ہے جبکہ بھارت جنگ چاہتا ہے، ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر بھارت جنگ چاہتا ہے تو پھر جنگ ہی سہی۔

فاروق ستار نے یہ بھی کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم مسلح افواج کے ساتھ ہے، بھارت غیر جانبدارانہ تحقیقات سے کیوں بھاگ رہا ہے؟ سندھ طاس معاہدہ معطل کر کے مودی عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے، بھارت نے عالمی برادری کے خلاف جنگ شروع کردی، تم نے اپنے سیکولرازم کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی۔

ن لیگ ایوان سے غائب، لگتا حکومت سرنڈر کر چکی ہے: عمر ایوب

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم سمیت وزرا کی 22 سیٹیں خالی ہیں، یہ حکومت کی سنجیدگی ہے، پی پی پی کی قیادت موجود ہے، اپوزیشن موجود ہے مگر مسلم لیگ ن ایوان سے غائب ہے، حکومتی رویے سے لگتا ہے کہ حکومت سرنڈر کر چکی ہے، مسلم لیگ ن بھاگنا چاہ رہی ہے۔

پاکستان بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا: اعجاز الحق

اعجاز الحق نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب بھی مشکل وقت آتا ہے قوم اختلافات بھلا کر متحد ہو جاتی ہے، جو بات عمر ایوب خان نے کی اس سے اتفاق کرتا ہوں، حکومت تھوڑی سی ایوان پر توجہ دے، وزرا ایوان میں آئیں، مودی کے مائنڈ سیٹ نے آج تک پاکستان کو تسلیم نہیں کیا، بھارتی وزیراعظم نے گجرات میں ہولوکاسٹ کیا، وقت آئے گا جب پاکستان بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔

Previous Post

پہلگام واقعہ پر بھارتی الزامات مسترد، دنیا خطے میں امن کیلئے کردار ادا کرے: پاکستان

Next Post

بھارت نے ریڈ لائن کراس کی تو بھر پور جواب ملے گا: مشاہد حسین سید

Next Post
بھارت نے ریڈ لائن کراس کی تو بھر پور جواب ملے گا: مشاہد حسین سید

بھارت نے ریڈ لائن کراس کی تو بھر پور جواب ملے گا: مشاہد حسین سید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم