Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پاک فضائیہ کی کارروائی میں 3 جدید رافیل طیارے تباہ، فرانسیسی کمپنی کے شیئرز گرگئے

Web Desk by Web Desk
مئی 7, 2025
in بین الاقوامی
0
پاک فضائیہ کی کارروائی میں 3 جدید رافیل طیارے تباہ، فرانسیسی کمپنی کے شیئرز گرگئے

پاکستان کی طرف سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت کے خلاف بھرپور دفاعی کارروائی کی گئی جس میں بھارتی فضائیہ کے تین رافیل طیاروں سمیت مجموعی طور پر 5 جنگی طیارے تباہ کر دیے گئے۔

رافیل طیاروں کی تباہی کے بعد رافیل بنانے والی فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن (Dassault Aviation) کے شیئرز میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
ڈسالٹ ایوی ایشن کے شیئرز کی قدر میں کمی ,اس سے قبل گزشتہ 5 روز کے دوران کمپنی کے شیئرز کی قدر میں 3.4 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔

غیر ملکی خبر ایجنسیوں کی متعدد رپورٹس کے مطابق پاک فوج کی جانب سے رافیل طیاروں کی تباہی کی خبروں کے بعد فرانسیسی کمپنی کے عالمی مارکیٹ میں شیئرز گر گئے ہیں، یورپی اسٹاک مارکیٹ میں ڈسالٹ کمپنی کے شیئرز منفی رجحان کا شکار ہیں.رافیل طیاروں کو جدید ٹیکنالوجی کے حامل جنگی طیارے سمجھا جاتا ہے جو بھارتی فضائیہ کے زیر استعمال ہیں۔

بھارت نے رافیل طیاروں کا معاہدہ کتنے میں کیا؟

خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق گزشتہ ماہ ہندوستانی وزارت دفاع کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے فرانس کے ساتھ 630 ارب روپے (7.4 بلین ڈالر) کے 26 رافیل لڑاکا طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق بھارت کو ایک رافیل طیارہ 288 ملین ڈالر کا پڑے گا۔ہندوستانی وزارت دفاع کے مطابق بھارت فرانسیسی کمپنی سے 22 سنگل سیٹر اور چار ٹوئن سیٹر فائٹر خریدے گا۔

Previous Post

بھارت نے ریڈ لائن کراس کی تو بھر پور جواب ملے گا: مشاہد حسین سید

Next Post

بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے بھرپور دفاعی کارروائی کی: امریکا میں پاکستانی سفیر

Next Post
بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے بھرپور دفاعی کارروائی کی: امریکا میں پاکستانی سفیر

بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے بھرپور دفاعی کارروائی کی: امریکا میں پاکستانی سفیر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • Bet365 Casino Monopoly Live Spel Strategie en Tips
  • Bet365 casino nl mobiele ervaringen en functies
  • Bet365 Casino: Betrouwbare Online Kansspelen in Nederland
  • Bet365 Casino Nederland: Nieuwste Mac Software
  • Bet365 Casino Beoordeling en Externe Link

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم