Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا

Web Desk by Web Desk
مئی 8, 2025
in موسم
0
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بناکر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

بدھ کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف رنز کے انبار لگاتے ہوئے پاکستان سپر لیگ کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹوٹل اسکور بنایا۔سعود شکیل کی قیادت میں گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 263 رنز بنائے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےرائیلی روسو اور حسن نواز نے شاندار سنچریاں اسکور کیں اور بالترتیب 104 اور 100 رنز اسکور کیے۔

کوئٹہ کی جانب سے 263 رنز پی ایس ایل کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ ملتان سلطانز کے پاس تھا جس نے 2023 میں اسی گراؤنڈ پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 262 رنز اسکور کیے تھے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا

264 رنز کے ہدف کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 19.3اوورز میں 154 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور یوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 109 رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔میچ سے قبل اسٹیڈیم میں پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا اور بھارتی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔

Previous Post

یٹیکن سٹی: پہلے روزکیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا کا انتخاب نہ ہوسکا

Next Post

گجرات کے علاقے ڈنگہ کے قریب کھیتوں میں ڈرون گرا ہے: پولیس

Next Post
گجرات کے علاقے ڈنگہ کے قریب کھیتوں میں ڈرون گرا ہے: پولیس

گجرات کے علاقے ڈنگہ کے قریب کھیتوں میں ڈرون گرا ہے: پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم