Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

موجودہ صورتحال میں مسافر ائیرپورٹ آنے سے پہلے کال سینٹر پر رجوع کریں: ترجمان پی آئی اے

Web Desk by Web Desk
مئی 8, 2025
in پاکستان, تجارت
0
موجودہ صورتحال میں مسافر ائیرپورٹ آنے سے پہلے کال سینٹر پر رجوع کریں: ترجمان پی آئی اے

کراچی: ترجمان قومی ائیر لائن نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ائیرپورٹ آنے سے پہلے کال سینٹر سے رجوع کریں۔

ترجمان قومی ائیرلائن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ موجودہ سکیورٹی صورتحال کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر ہورہا ہے، کچھ روٹس کو حفظ ماتقدم کے طور پر محدود کردیا جاتا ہے جس سے اس سیکٹر کی پروازیں متاثر ہوتی ہیں۔ترجمان کے مطابق روٹس کی عارضی بندش ملکی ائیرلائنز کے اثاثوں اور مسافروں کی حفاظت کی خاطر کی جاتی ہے، مسافروں سے درخواست ہے کہ معاملے کی نزاکت کا ادراک کریں اورائیرلائن عملے سے تعاون کریں۔

ترجمان قومی ائیرلائن نےمزید کہا کہ مسافروں کی سہولت کے لیے کال سینٹر سے ان کے دستیاب فون نمبر پر آگاہ کیا جارہا ہے، مسافروں کی دیکھ بھال کے ساتھ ان کے قیام و طعام کا بندوبست بھی شامل ہے۔ترجمان قومی ایئرلائن نے مسافروں کو ہدایت کی کہ وہ ائیرپورٹ آنے سے پہلے کال سینٹر سے رجوع کریں۔واضح رہے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے پیشںِ نظر کراچی ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے جب کہ لاہور اور سیالکوٹ کی حدود میں بھی متعدد فضائی روٹس کمرشل پروازوں کے لیے پھر بند کر دیے گئے تھے۔

Previous Post

گجرات کے علاقے ڈنگہ کے قریب کھیتوں میں ڈرون گرا ہے: پولیس

Next Post

عالمی قوانین کے تحت پاکستان کو بھارتی جارحیت کا جواب دینے کا پورا حق حاصل ہے: بلاول

Next Post
عالمی قوانین کے تحت پاکستان کو بھارتی جارحیت کا جواب دینے کا پورا حق حاصل ہے: بلاول

عالمی قوانین کے تحت پاکستان کو بھارتی جارحیت کا جواب دینے کا پورا حق حاصل ہے: بلاول

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم