Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بھارت نے لگاتار تیسری رات حملہ کیا، اسے سوچنا بھی نہیں چاہیے کہ پاکستان خاموش رہیگا: پاکستانی سفیر برائے امریکا

Web Desk by Web Desk
مئی 9, 2025
in بین الاقوامی
0

امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کا کہنا ہے بھارت نے مسلسل تیسری رات حملہ کیا ہے، بھارت کو یہ سوچنا بھی نہیں چاہیے کہ پاکستان اس کی جارحیت پر خاموش رہے گا۔

امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ بھارت نے تیسری رات لگاتار حملہ کیا ہے، بھارت نے کرکٹ اسٹیڈیم پر حملہ کیا، کرکٹ اسٹیڈیم میں کیا دہشتگرد ہوتے ہیں؟ان کا کہنا تھا بھارت کا ماضی دیکھیں، جو نیپال اور سری لنکا میں ہوا سب کو معلوم ہے، بھارت کو ایسا سوچنا ہی نہیں چاہیے کہ پاکستان خاموش رہےگا۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ بھارت نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو نشانہ بنانے کی انتہائی غیر ذمہ دارانہ حرکت کی، بھارت نے واضح طور پر پی ایس ایل میں خلل ڈالنے کے لیے ایسی حرکت کی ہے۔ان کا کہنا تھا غیر ملکی کھلاڑی ہمارے مہمان ہیں، کھلاڑیوں کا ذہنی سکون اولین ترجیح ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارت کی جانب سے راولپنڈی سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں 31 ڈرون بھیجے گئے، راولپنڈی میں بھیجے گئے 3 ڈرونز میں سے ایک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کے قریب تباہ ہوا۔

بھارتی ڈرون حملوں کے بعد پی سی بی نے پی ایس ایل انتظامیہ اور فرنچائز مالکان کا ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں پی ایس ایل کے باقی میچز کو پاکستان سے متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیان شب آزاد کمشیر اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں 5 مقامات پر حملے کیے گئے تھے جس میں 50 کے قریب پاکستانی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔ پاکستانی فورسز نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 3 جدید ترین رافیل طیاروں سمیت 5 بھارتی جنگی طیارے اور 2 ڈرون تباہ کیے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ہیڈ کوارٹر سمیت کئی فوجی چیک پوسٹوں کو بھی تباہ کیا۔

گزشتہ روز وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بتایا کہ بھارتی جارحیت پر پاکستان کی جوابی دفاعی کارروائی میں 40 سے 50 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے۔ ان کا کہنا تھا بزدل بھارت نے سول آبادی کو نشانہ بنایا جبکہ پاکستان نے بھارتی فوجی چیک پوسٹوں کو ٹارگٹ کیا۔

Previous Post

پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 11 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ

Next Post

اگر معاملہ بڑھتا ہے تو ہم اگلے لیول کیلئے تیار ہیں: وزیر دفاع

Next Post
اگر معاملہ بڑھتا ہے تو ہم اگلے لیول کیلئے تیار ہیں: وزیر دفاع

اگر معاملہ بڑھتا ہے تو ہم اگلے لیول کیلئے تیار ہیں: وزیر دفاع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم