Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

مودی کے الزامات بے بنیاد اور اشتعال انگیز، خطے کے امن کو خطرہ ہے: دفتر خارجہ

Web Desk by Web Desk
مئی 23, 2025
in پاکستان
0
مودی کے الزامات بے بنیاد اور اشتعال انگیز، خطے کے امن کو خطرہ ہے: دفتر خارجہ

اسلام آباد :دفتر خارجہ نے مودی کے الزامات کو بے بنیاد اور اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے بیانیے سے خطے کے امن کو خطرہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مودی کے اشتعال انگیز بیانات کا مقصد سیاسی فائدے کے لیے خطے میں کشیدگی بڑھانا ہے، اس طرح کے بیانات عوام کو گمراہ کرنے کی دانستہ کوشش ہیں، یہ بیانات ذمہ دار ریاستی نظام کے اصولوں کی بھی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں فعال شراکت دار ہے، پاکستان پر دہشت گردی کا الزام گمراہ کن ہے، اس طرح کا حربہ بھارت اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے استعمال کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خودمختار ملک کے خلاف فوجی کارروائی پر فخر کرنا عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے، اس طرح کا رویہ علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچاتا ہے، بھارتی قیادت پر زور دیتے ہیں کہ ذمہ داری اور تحمل کا مظاہرہ کرے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جارحانہ بیانات کشیدگی کو بڑھانے کا کردار ادا کرتے ہیں، پاکستان خطے کے استحکام اور امن کے لیے پرعزم ہے مگر پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ ہماری مسلح افواج ملک کی خودمختاری اور دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا مناسب جواب دے گا، پاکستان نے ماضی میں بھی بھرپور جواب دیا، ضرورت پڑی تو دوبارہ بھرپور جواب دیں گے۔انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ بھارت کے نفرت پر مبنی بیانیے کا نوٹس لیا جائے کیونکہ بھارت کے بیانیے سے خطے کے امن کو خطرہ ہے۔

Previous Post

وزیراعظم کا چین میں لینڈسلائیڈنگ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار

Next Post

پاکستان، بھارت میں دیرینہ مسائل کی وجہ سے خطے میں دہشتگردی ہورہی ہے: امریکا

Next Post
پاکستان، بھارت میں دیرینہ مسائل کی وجہ سے خطے میں دہشتگردی ہورہی ہے: امریکا

پاکستان، بھارت میں دیرینہ مسائل کی وجہ سے خطے میں دہشتگردی ہورہی ہے: امریکا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • Bet365 Casino Monopoly Live Spel Strategie en Tips
  • Bet365 casino nl mobiele ervaringen en functies
  • Bet365 Casino: Betrouwbare Online Kansspelen in Nederland
  • Bet365 Casino Nederland: Nieuwste Mac Software
  • Bet365 Casino Beoordeling en Externe Link

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم