Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بھارتی وزیر خارجہ نے پاک بھارت کشیدگی کم کرانے میں امریکی کردار کا اعتراف کرلیا

Web Desk by Web Desk
مئی 23, 2025
in بین الاقوامی
0
بھارتی وزیر خارجہ نے پاک بھارت کشیدگی کم کرانے میں امریکی کردار کا اعتراف کرلیا

نئی دہلی:بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے پاک بھارت کشیدگی کم کروانے میں امریکی کردار کا اعتراف کرلیا۔

ایک انٹرویو میں بھارتی وزیر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان رابطے کے لیے ہاٹ لائن موجود ہے، امریکا کے پاکستان اور بھارت دونوں سے رابطے تھے، تاہم جہاں تک جنگ بندی کا تعلق ہے، تو یہ بات پاکستان اور بھارت دونوں کے درمیان براہِ راست طے ہوئی ہے۔جے شنکر نے کہا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اُن سے رابطے میں تھے، اسی طرح امریکی اہلکار پاکستان سے بھی رابطے میں تھے۔

بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا اکیلا نہیں تھا، کئی اور ملک تھے جو رابطے کر رہے تھے، یہ فطری بات ہے کہ دو ملک تنازع میں گھرے ہوں تو دیگر ممالک رابطے کرکے اپنی پریشانی کا اظہار کرتے ہیں، تاہم جہاں تک جنگ بندی کا تعلق ہے، تو یہ بات پاکستان اور بھارت دونوں کے درمیان براہ راست طے ہوئی ہے۔اس سے قبل بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں امریکی کوششوں کا صاف انکار کر دیا تھا۔

گزشتہ دنوں بھارت کے سیکرٹری خارجہ وکرم مسری نے پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت سیز فائر قطعی طور پر دوطرفہ تھی، ٹرمپ کا پاک بھارت جنگ بندی میں کوئی کردار نہیں تھا۔بھارتی سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ ٹرمپ نے ہم سے بیچ میں آنے کی اجازت نہیں لی، ٹرمپ خود ہی سٹیج پر آنا چاہتے تھے اور وہ آگئے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا سہرا اپنے سر لیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ انہی کی مداخلت سے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ ممکن ہوا۔یاد رہے کہ 10 مئی کو ڈونلڈ ٹرمپ نے ہی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ پاکستان اور بھارت جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں۔

Previous Post

پاکستان، بھارت میں دیرینہ مسائل کی وجہ سے خطے میں دہشتگردی ہورہی ہے: امریکا

Next Post

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی ہم منصب کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

Next Post
وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی ہم منصب کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی ہم منصب کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم