Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بلاول کی وزیراعظم سے ملاقات، اہم دارالحکومتوں میں پاکستانی مؤقف سامنے رکھنے کیلئے رہنمائی لی

Web Desk by Web Desk
مئی 23, 2025
in پاکستان
0
بلاول کی وزیراعظم سے ملاقات، اہم دارالحکومتوں میں پاکستانی مؤقف سامنے رکھنے کیلئے رہنمائی لی

وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت میں وفد نے ملاقات کی ہے۔

اعلامیے کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے دنیا کے اہم دارالحکومتوں میں پاکستانی مؤقف کو اجاگر کرنے کیلئے وزیراعظم سے رہنمائی لی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو نے بھارتی جارحیت، اشتعال انگیز ایجنڈے کو دنیا کے سامنے رکھنے سے متعلق وزیراعظم سے رہنمائی لی۔بھارتی پروپیگنڈےکے جواب میں عالمی سفارتی مہم کیلئے بلاول کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد تشکیل

اعلامیے میں بتایاگیا کہ بلاول بھٹو نے قومی سفارتی کام سے متعلق اعتماد کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھاکہ امید ہے آپ کی قیادت میں وفد پاکستان کامؤقف بھرپور طریقےسے دنیا کے سامنے پیش کرےگا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی حکومت نے بھارتی پروپیگنڈےکے جواب میں عالمی سفارتی مہم کیلئے بلاول کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد تشکیل دیا ہے۔وفد میں ڈاکٹر مصدق ملک، خرم دستگیر، شیری رحمان، حناربانی کھر، فیصل سبزواری، تہمینہ جنجوعہ اور جلیل عباس جیلانی بھی شامل ہیں۔

بلاول بھٹوکی قیادت میں وفد لندن، واشنگٹن، پیرس اور برسلز جائےگا اور خطے میں بھارت کے پروپیگنڈے اور خطےکےامن کو تباہ کرنےکی کوششوں کو بے نقاب کرے گا۔

Previous Post

پاکستان نے بھارت کی 20 سالہ اسٹیٹ اسپانسرڈ دہشتگردی کی تفصیلات دنیا کے سامنے پیش کردیں

Next Post

فیلڈ مارشل عاصم منیر صرف پاکستان نہیں بلکہ عالم اسلام کے سپہ سالار ہیں : عبدالعلیم خان

Next Post
فیلڈ مارشل عاصم منیر صرف پاکستان نہیں بلکہ عالم اسلام کے سپہ سالار ہیں : عبدالعلیم خان

فیلڈ مارشل عاصم منیر صرف پاکستان نہیں بلکہ عالم اسلام کے سپہ سالار ہیں : عبدالعلیم خان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم