Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

اے این ایف اہلکاروں کے قتل کیس میں مجرم کو 9 بارعمر قید کی سزا

Web Desk by Web Desk
مئی 24, 2025
in پاکستان
0
اے این ایف اہلکاروں کے قتل کیس میں مجرم کو 9 بارعمر قید کی سزا

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے اینٹی نارکوٹکس فورس کے تین اہلکاروں کے قتل کے مجرم کو تین دفعات کے تحت مجموعی طور پر نو بار عمر قید کی سزا سنا دی۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اے این ایف اہلکاروں کے قتل کے مقدمے میں ملزم سید عابد علی شاہ کو مجرم قرار دیتے ہوئے دہشت گردی اور قتل کی دفعات کے تحت مجموعی طور پر نو بار عمر قید کی سزا سنائی۔عدالتی فیصلے کے مطابق ملزم کو قتل کی دفعہ کے تحت تین بار عمر قید جبکہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ سات اے اور سات بی کے تحت بھی تین تین بار عمر قید کی سزا دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مجرم پر دو لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے جس کی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید چھ ماہ قید کاٹنا ہو گی۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ مجرم شہید ہونے والے اے این ایف اہلکاروں کے قانونی ورثاء کو دس لاکھ روپے فی کس بطور ہرجانہ بھی ادا کرے بصورت دیگر اسے مزید چھ ماہ قید بھگتنا ہوگی۔ ساتھ ہی عدالت نے ملزم کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کا حکم بھی جاری کیا ہے۔ملزم کے خلاف مقدمہ گزشتہ برس سولہ جون کو تھانہ دینہ میں درج کیا گیا تھا۔ترکی ٹول پلازہ کے قریب منشیات کی اسمگلنگ کی اطلاع پر اے این ایف اہلکاروں نے گاڑی کو روکنے کی کوشش کی جس پر ملزم سید عابد علی شاہ نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل گلزار۔۔ لانس نائیک مظہر حسین اور ذیشان موقع پر شہید ہو گئے تھے۔

Previous Post

آئی ایم ایف کیساتھ بجٹ اہداف پر اتفاق رائے نہ ہو سکا، مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان

Next Post

آئی ایم ایف کا دورہ مکمل،ٹیکس آمدن بڑھانے، سبسڈیز میں کمی، معاشی اصلاحات پر زور

Next Post
آئی ایم ایف کا ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس چوری روکنے کا مطالبہ

آئی ایم ایف کا دورہ مکمل،ٹیکس آمدن بڑھانے، سبسڈیز میں کمی، معاشی اصلاحات پر زور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم