Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

کشمیر بنے گا پاکستان، افغان بھائی بھارت کے آلہ کار نہ بنیں: ترجمان پاک فوج

Web Desk by Web Desk
مئی 26, 2025
in پاکستان
0
ڈی جی آئی ایس پی آر اڑھائی بجے اہم نیوز کانفرنس کریں گے

راولپنڈی:ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان، بھارت افغانستان کو پاکستان کے خلاف استعمال کرتا ہے، افغان بھائی دہشت گردوں کو اپنے ملک میں جگہ نہ دیں اور بھارت کے آلہ کار بھی نہ بنیں۔

خیبرپختونخوا کی جامعات کے 2500 سے زائد طلبہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کے ساتھ خصوصی نشست میں شرکت کی، ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار اور ملی نغموں کی گونج نے فضا کو جذبہ حب الوطنی سے بھر دیا، ”پاکستان ہمیشہ زندہ باد“ اور ”پاک فوج زندہ باد، کشمیر بنے گا پاکستان“ جیسے فلک شگاف نعروں نے ماحول کو گرما دیا۔نشست کے دوران پختون طلبہ نے اپنے جوش و جذبے کا اظہار کرتے ہوئے دشمن کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو عبرت کا نشان بنا دیا جائے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے سوچا کہ حملے کریں گے اور پاکستان جواب نہیں دے گا، آپ نے دیکھا آپ سب کس طرح اپنے ملک کے پیچھے کھڑے ہوئے، اپنے ملک کے پیچھے پورا پاکستان کھڑا ہوا، اللہ کے حکم سے یہ آہنی دیوار کھڑی ہوئی، آہنی دیوار نے وہ تمام غلط حکمت عملی جو بھارت، مودی نے کی تھی، اس کو غلط ثابت کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام میں کفر اورحق آپس میں اکٹھے نہیں ہوسکتے، لوگ سمجھتے تھے فوج اور عوام ایک دوسرے سے دور ہیں، ہرگز نہیں قوم اور فوج ہمیشہ ایک ساتھ تھے اور رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 6 اور7 مئی کو جن ہوائی اڈوں سے بھارتی طیارے اڑے ان کو تباہ کیا، کیا آپ کی فوج نے کسی ایک سویلین انفراسٹرکچر، کسی ایک سول آبادی کو نشانہ بنایا؟ نہیں، ہم امن پسند ہیں، امن کو ترجیح دیتے ہیں، ہمارا پہلا انتخاب امن ہے، اگر بھارت نے دوبارہ یہ حماقت کی تو ہمارا جواب اس سے بھی شدید ہوگا، اس خطے اور پاکستان میں جتنی دہشت گردی ہوتی ہے اس کے پیچھے بھارت کا چہرہ ہے، بلوچستان میں ہر شہادت کے پیچھے بھارت ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ آپ کی عسکری قیادت نے فیصلہ کیا کہ ہندوستان کی 26 جگہوں پر ان کو جواب دیا جائے گا، مظفرآباد میں سات سالہ ارتضیٰ جس بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز کے حکم پر شیلنگ سے شہید ہوا ہم نے اس پورے بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز کو تباہ کر دیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ افغان ہمارا برادر پڑوسی اسلامی ملک ہے، پختون افغانی آپ کا بھائی ہے، مسئلہ ان کی اشرافیہ ہے، بھارت افغانستان کی اشرافیہ کو پیسہ دیتا اور خریدتا ہے، بھارت افغانستان کو پاکستان کے خلاف استعمال کرتا ہے، افغان بھائیوں سے کہتے ہیں دہشت گردوں کو اپنے ملک میں جگہ نہ دو اور بھارت کے آلہ کار نہ بنو، آپ اس بھارت سے مدد مانگتے ہو جو کشمیر کی بچیوں کی عزت پامال کرتے ہیں۔

تقریب میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے ’’ کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ کا فلک شگاف نعرہ بھی لگایا۔

Previous Post

کشمیر کونسل سویڈن کے زیر اہتمام یومِ یکجہتیِ پاکستان و یوم تشکر کا شاندار مظاہرہ

Next Post

سپریم کورٹ: عدالتی نظام میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر آج سمپوزیم کا انعقاد

Next Post
سپریم کورٹ: عدالتی نظام میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر آج سمپوزیم کا انعقاد

سپریم کورٹ: عدالتی نظام میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر آج سمپوزیم کا انعقاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم