Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

اسرائیل کی غزہ میں سکول پر بمباری، 25 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی

Web Desk by Web Desk
مئی 26, 2025
in بین الاقوامی
0

مغربی کنارہ :غزہ کے سکول پر اسرائیل نے رات گئے فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 25 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

غزہ کے فاہمی الجرجاوی سکول میں بے گھرافرادنے پناہ لے رکھی تھی، اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں شدید آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں شہادتیں ہوئیں۔سول ڈیفنس کی ٹیم اب بھی سکول کے اندر موجود ہے، حملے میں 25 فلسطینیوں کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں، سکول کا تقریباً آدھا حصہ تباہ ہو گیا اور بمباری نے وسیع پیمانے پر تباہی مچائی ہے، ابھی بھی کئی افراد ملبے تلے تبے ہوئے ہیں۔

غزہ کے حکام نے عالمی برادری سے اسرائیلی جنگی جرائم رُکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب یمن کے حوثیوں نے اسرائیل کے مرکزی بین گوریون انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر میزائل حملے کا دعویٰ کیا ہے۔فرانس میں ہزاروں افراد اسرائیل کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں اسرائیل کی جارحیت فوری رکوانے کا مطالبہ کرنے کے ساتھ فلسطین کے دیرپا امن کے لیے اجتماعی کوششیں کرنے پر زور دیا گیا۔
ظاہرین نے اسرائیل کے جنگی جرائم اور فلسطینیوں کی منظم نسل کشی پر عالمی برادری کی خاموشی کے خلاف نعرے بازی کی اور آزاد فلسطین کے پرچم لہرائے۔

یورپ کے دل میں یہ بڑا احتجاجی مظاہرہ اس وقت دیکھنے میں آیا ہے جب سپین کے دارالخلافہ میڈرڈ میں بیس ممالک کے حکام مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے مل بیٹھے ہیں، یورپی یونین نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل فوجی کارروائی فوری روک دے۔اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی برائے فلسطینی مہاجرین (انروا) نے ایک تشویشناک انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں صرف دو ماہ کے دوران 950 سے زائد بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

انروا نے اپنی فیس بک پوسٹ میں کہا کہ غزہ کے بچے ناقابلِ تصور اذیت سے گذر رہے ہیں، وہ بھوک سے بلک رہے ہیں، بے گھر ہو چکے ہیں اور اندھی بمباری کا نشانہ بن رہے ہیں، یہ سلسلہ اب رکنا چاہیے، بچوں کو تحفظ دینا لازم ہے۔عالمی ادارے نے کہا کہ موجودہ انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے غزہ کو روزانہ 500 سے 600 ٹرک امداد کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ اور اس کی ذیلی ایجنسیوں کے ذریعے منظم اور مسلسل امدادی قافلوں کی ترسیل ہی تباہی کو مزید بڑھنے سے روکنے کا واحد راستہ ہے۔

دوسری طرف غزہ میں اس وقت لاکھوں زندگیاں بھوک کی وجہ سے خطرے کا شکار ہیں اور اسرائیل خوراک فراہمی کے مراکز اور تقسیم کار اداروں اور دکان داروں کو بمباری کا نشانہ بنا رہا ہے جبکہ علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے والے مراکز بالخصوص ہسپتالوں کو میزائلوں سے ہٹ کیا جا رہا ہے۔مبصرین کے مطابق اسرائیل اس وقت غزہ کے محصور فلسطینیوں پر خوراک اور علاج بند کر کے منظم نسل کشی کا مرتکب ہو رہا ہے جو کہ ایک جنگی جرم ہے۔

Previous Post

وزیراعظم کی لاہور قلندرز کو پاکستان سپر لیگ 10 جیتنے پر مبارکباد

Next Post

سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں: جسٹس جمال خان مندوخیل

Next Post
سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں: جسٹس جمال خان مندوخیل

سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں: جسٹس جمال خان مندوخیل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم