Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

وزیراعظم کی ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت دی

Web Desk by Web Desk
مئی 27, 2025
in بین الاقوامی
0
وزیراعظم کی ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت دی

تہران:وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دورے کے دوران ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے بھی ملاقات کی۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق شہباز شریف نے مسلم امہ کے مرکزی رہنما کی حیثیت پر آیت اللہ خامنہ ای کو خراج تحسین پیش کیا اور ایرانی سپریم لیڈر کو حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر بریف کیا جبکہ کشیدگی کے دوران ایران کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے خطے میں ترقی و خوشحالی کے لئے پاکستان کی امن کی خواہش کو اجاگر کیا اور پاک ایران تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے اقدامات پر آیت اللہ خامنہ ای کو بریف کیا۔

وزیراعظم کا دوران ملاقات اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اسٹریٹجک تعلق کو مزید مستحکم کرنے کے لئے پرعزم ہے، انہوں نے نیوکلیئر توانائی کے معاملے پر ایران امریکہ مذاکرات پر ایرانی قیادت کی دوراندیشی کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان تعمیری مذاکرات کی امید کا اظہار کیا۔شہباز شریف نے کہا ہے کہ تعمیری حل اور مذاکرات خطے میں امن و خوشحالی کو فروغ دیں گے جبکہ ایرانی سپریم لیڈر نے خطے میں خوشحالی اور امن کے فروغ میں وزیر اعظم کے کردار کو سراہا، انہوں نے دونوں ممالک کی عوام کی خوشحالی اور تعمیر و ترقی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اعلامیہ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے ایران کے سپریم لیڈر کی اقبال کی شاعری کے ساتھ وابستگی کو بھی سراہا اور گفتگو کے دوران آیت اللہ خامنہ ای کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔

Previous Post

وزیراعظم نے بلال بن ثاقب کو معاون خصوصی مقرر کر دیا

Next Post

بینظیر انکم سپورٹ فنڈ: برطرف ملازمین کی مشروط بحالی، انکوائری کا حکم

Next Post
بینظیر انکم سپورٹ فنڈ: برطرف ملازمین کی مشروط بحالی، انکوائری کا حکم

بینظیر انکم سپورٹ فنڈ: برطرف ملازمین کی مشروط بحالی، انکوائری کا حکم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم