Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

قطر میں ایران کے میزائل حملے کا ہدف امریکی فوجی اڈہ کیا اہمیت رکھتا ہے؟

Web Desk by Web Desk
جون 24, 2025
in بین الاقوامی
0
قطر میں ایران کے میزائل حملے کا ہدف امریکی فوجی اڈہ کیا اہمیت رکھتا ہے؟

ایران نے امریکی حملے کا جواب دیتے ہوئے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر میزائلوں سے حملہ کر دیا ہے۔

ایران کے سرکاری ٹی وی نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی میزائلوں نے قطر کے العُدید فوجی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا۔حملے سے کچھ دیر پہلے قطر نے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کیا تھا، جب کہ 3 روز پہلے یہ خبر آئی تھی کہ امریکا نے اپنے 40 جنگی جہاز العُدید کے فوجی اڈے سے نکال لیے ہیں۔

قطر میں ایران کے میزائل حملے کا ہدف امریکی فوجی اڈہ کیا اہمیت رکھتا ہے؟الجزیرہ کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ کے جنوب مغرب میں واقع العُدید ائیر بیس 60 ایکڑ پر پھیلی ہوئی ہے اور مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجیوں کا ایک اہم فوجی اڈہ ہے، جو خطے میں امریکا کی عسکری کارروائیوں کا مرکز بھی ہے۔یہ بیس تقریباً 10 ہزار سے زائد امریکی اور اتحادی افواج کی میزبان ہے اور امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کا فارورڈ ہیڈکوارٹر بھی یہیں قائم ہے۔

یہ اڈہ 1996 میں ایک دفاعی تعاون کے معاہدے کے تحت قائم کیا گیا تھا۔یہ ائیر بیس عراق، شام اور افغانستان میں فضائی کارروائیوں میں کلیدی کردار ادا کرتی رہی ہے اور اس میں B-52 بمبار طیاروں سمیت دیگر بھاری طیاروں کے لیے موزوں رن وے بھی موجود ہیں۔

Previous Post

قطر میں ائیر بیس پر ایرانی حملہ: خلیج کی حالیہ بند فضائی حدود کھل گئیں، ہزاروں پروازیں درہم برہم

Next Post

بانی نے حکم دیا تو خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کردیں گے: بیرسٹر گوہر

Next Post
چیئرمین پی ٹی آئی نے عمران خان اور حکومت کے درمیان ڈیل کی خبروں کو مسترد کردیا

بانی نے حکم دیا تو خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کردیں گے: بیرسٹر گوہر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • Bet365 Casino Monopoly Live Spel Strategie en Tips
  • Bet365 casino nl mobiele ervaringen en functies
  • Bet365 Casino: Betrouwbare Online Kansspelen in Nederland
  • Bet365 Casino Nederland: Nieuwste Mac Software
  • Bet365 Casino Beoordeling en Externe Link

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم