Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

قطر میں ائیر بیس پر ایرانی حملہ: خلیج کی حالیہ بند فضائی حدود کھل گئیں، ہزاروں پروازیں درہم برہم

Web Desk by Web Desk
جون 24, 2025
in بین الاقوامی
0
قطر میں ائیر بیس پر ایرانی حملہ: خلیج کی حالیہ بند فضائی حدود کھل گئیں، ہزاروں پروازیں درہم برہم

ایران کی جانب سے دوحہ میں امریکی ائیر بیس پر میزائل حملے کے باعث پورے خطے کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے،کئی گھنٹے کی بندش کے بعد قطر، کویت ، بحرین نے اپنی فضائی حدود کھول دیں۔

امارات اور سعودی عرب کی جانب سے فضائی حدود بند کرنے کا کوئی اعلان نہ کیے جانے کے باوجود فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا۔دبئی، ابوظہبی، شارجہ، راس الخیمہ، ریاض، جدہ، مدینہ، بحرین، کویت، مسقط اور دیگر ایئرپورٹس کی سیکڑوں پروازیں مختلف ائیرپورٹس پر اتاری گئیں یا جہاں سے یہ پروازیں روانہ ہوئی تھیں وہاں واپس موڑ دی گئیں۔دوحہ ائیرپورٹ مکمل بند ہونے کی وجہ سے 200 سے زائد پروازوں کو متبادل ائیرپورٹس پر موڑا گیا یا مختلف ائیرپورٹس پر پروازوں کی روانگی روک دی گئی۔

اچانک فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے دوحہ ائیرپورٹ پر موجود 200 پروازوں کی روانگی متاثر ہوئی۔ قطر سمیت مشرق وسطیٰ کے متعدد ممالک میں فضائی حدود کی بندش اور قطر ائیرویز کی پروازوں کی معطلی کی وجہ سے درجنوں پروازوں نے یورپ کا رخ کیا یا واپس چلی گئیں۔دوحہ ائیرپورٹ پر روانگی کے منتظر کئی ہزار مسافر پریشانی کا شکار ہیں۔ اسی طرح بحرین ائیرپورٹ پر بھی 150 پروازوں کی آمد روانگی روکی گئی۔ کویت سٹی ائیرپورٹ سے بھی 100 پروازوں کی آمد روانگی روکی گئی۔

کراچی اسلام اباد لاہور اور دیگر شہروں سے بحریں ، شارجہ ، ریاض ، ابوظہبی، دمام، مدینہ مسقط کی 14 پروازوں کو واپس موڑ دیا گیا جن میں سے 3 پروازوں کو مسقط ائیرپورٹ پر اتارا گیا۔ملک کے 7 بڑے ائیرپورٹس سے 30 پروازوں کی روانگی کئی گھنٹے تک روکے رکھی گئی۔تاہم 2 گھنٹے بعد دبئی اور ابوظہبی ائیرپورٹ پر پروازوں کی آمد اور روانگی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ قومی ائیر لائن پی آئی اے کی جانب سے بھی فلائٹ آپریشن عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا گیا۔

ائیر کینیڈا، ائیر فرانس، برٹش ائیر، یونائیٹڈ ائیر، سنگاپور ائیر سمیت دنیا بھر کی 20 سے زائد بڑی ائیر لائنز نے خلیج کے لیے پروازیں معطل کرنا شروع کر دی ہیں جبکہ غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے ہزاروں مسافر بھی سفر سے گریز کرنے لگے ہیں۔ترکش ایئرلائنز نے بحرین، دمام، دوحہ، دبئی، کویت، ابوظہبی، اور مسقط کی آج کی پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مصر نے بھی خلیج کے لیے فلائٹ آپریشن معطل کیا ہے۔

Previous Post

ایران نے امریکی فوجی اڈےکیخلاف کارروائی کو کیا نام دیا ہے؟

Next Post

قطر میں ایران کے میزائل حملے کا ہدف امریکی فوجی اڈہ کیا اہمیت رکھتا ہے؟

Next Post
قطر میں ایران کے میزائل حملے کا ہدف امریکی فوجی اڈہ کیا اہمیت رکھتا ہے؟

قطر میں ایران کے میزائل حملے کا ہدف امریکی فوجی اڈہ کیا اہمیت رکھتا ہے؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم