Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی، قطری سفرا سے ملاقاتیں، یکجہتی کا اظہار کیا

Web Desk by Web Desk
جون 24, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان
0
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی، قطری سفرا سے ملاقاتیں، یکجہتی کا اظہار کیا

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی قطر اور سعودی عرب کے سفرا سے ملاقاتیں ہوئیں جن میں وزیراعظم نے قطر اور سعودی عرب سے غیرمتزلزل یکجہتی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے سعودی عرب کے سفیر سے ملاقات کی جس میں مشرقِ وسطیٰ کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ملاقات میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، اور سعودی عرب کے ولی عہد اپنے عزیز بھائی شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے سعودی عرب کے برادر عوام کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا۔محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مل کر مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے خطے میں امن کے قیام کے لیے کام کرتا رہے گا۔علاوہ ازیں وزیرِاعظم شہباز شریف نے قطر کے سفیر سے ملاقات کی اور امیرِ قطر سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔اس دوران انہوں نے کہا کہ گزشتہ شب کے حملوں کے بعد امیرِ قطر اور برادر عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں، اپنے قطری بھائیوں، بہنوں اور پورے خطے کے امن و سلامتی کے لیے دعاگو ہیں۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کو واحد راستہ سمجھتے ہیں۔

Previous Post

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 5878 پوائنٹ بلند

Next Post

جنگ بندی سے پہلے ایران کے حملے میں 6 اسرائیلی ہلاک، ایرانی سائنسدان شہید

Next Post
جنگ بندی سے پہلے ایران کے حملے میں 6 اسرائیلی ہلاک، ایرانی سائنسدان شہید

جنگ بندی سے پہلے ایران کے حملے میں 6 اسرائیلی ہلاک، ایرانی سائنسدان شہید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم