Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 5878 پوائنٹ بلند

Web Desk by Web Desk
جون 24, 2025
in پاکستان, تجارت
0
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 5878 پوائنٹ بلند

کراچی:ایران اور اسرائیل میں جنگ بندی کے اعلان پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز نمایاں تیزی کے ساتھ ہوا۔

ایران کی جانب سے جنگ بندی کے نفاذ کے ساتھ ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 5878 پوائنٹ کا اضافہ ہوا جس سے 100 انڈیکس ایک لاکھ 22 ہزار 45 پوائنٹ پر پہنچ گیا ہے۔سٹاک ایکسچینج میں انڈیکس ٹریڈنگ 5 فیصد بڑھ گئی جس پر کاروبار ایک گھنٹے کے لیے روک دیا گیا ہے۔ادھر انٹربینک میں امریکی ڈالر 27 پیسے سستا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 283.87 روپے کم ہوکر 283.60 روپے تک گرگیا۔

دوسری طرف امریکا کی سٹاک مارکیٹس میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں ایس اینڈ پی 500 انڈیکس میں ایک فیصد، نیسڈیک میں 0.9 فیصد اور ڈاؤ جونز انڈسٹریل ایوریج میں 0.89 فیصد کا اضافہ ہوا، سرمایہ کاروں نے جنگ کے خاتمے کو معیشت کے لیے خوش آئند قرار دیا، جس سے مارکیٹوں میں بحالی کی فضا قائم ہوئی۔ایشیا کی مارکیٹس نے بھی مثبت رجحان اختیار کیا، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 2 فیصد بڑھ گیا، چین کا شنگھائی انڈیکس 1 فیصد اوپر آیا، جاپان کا نکی 225 انڈیکس میں بھی 1 فیصد اضافہ ہوا، جب کہ انڈونیشیا کا آئی ڈی ایکس کمپوزٹ انڈیکس 1.6 فیصد بڑھ گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز 100 انڈیکس 3855 پوائنٹ کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 16 ہزار 167 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 20 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 20 ہزار 23 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز 15 ارب 90 کروڑ 56 لاکھ 20 ہزار 424 روپے مالیت کے 19 کروڑ 61 لاکھ 90 ہزار 358 شیئرز کا لین دین ہوا تھا۔

Previous Post

اسرائیل نے امریکا سے جنگ بند کرانے کی اپیل کی: برطانوی نشریاتی ادارہ

Next Post

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی، قطری سفرا سے ملاقاتیں، یکجہتی کا اظہار کیا

Next Post
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی، قطری سفرا سے ملاقاتیں، یکجہتی کا اظہار کیا

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی، قطری سفرا سے ملاقاتیں، یکجہتی کا اظہار کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم