Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

تنخواہ دار طبقے کےلیے مزید ریلیف کا اعلان، 75 سال سے زائد عمر کے پنشنرز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار

Web Desk by Web Desk
جون 24, 2025
in پاکستان
0
تنخواہ دار طبقے کےلیے مزید ریلیف کا اعلان، 75 سال سے زائد عمر کے پنشنرز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے تنخواہ دار طبقے کو مزید ریلیف دینے کا اعلان کردیا جبکہ 75 سال سے زائد عمر کے پنشنرز کسی بھی ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیدیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہا کہ تنخواہ دارطبقے پر ٹیکسوں کے بوجھ کوکم کیا ہے، تنخواہ دار طبقے کو مزید ریلیف دیں گے، 6 سے12 لاکھ آمدن پر ٹیکس شرح مزید کم کرکے ایک فیصد کرنے کا فیصلہ کیا۔محمداورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس دائرہ کار کو بڑھایا جائے گا، سالانہ ایک کروڑ سے زائد پنشن وصول کرنے والوں پرٹیکس لگایا تاہم 75 سال سے زائد عمر کے پنشنر کسی بھی ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں۔وزیرخزانہ نے کہا کہ درآمدی سولرپینلز پر ٹیکس18فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کردیا، ای وی پالیسی پر مشاورت جاری ہے، صنعتی پالیسی کا اعلان جلد کیا جائے گا، حکومتی اخراجات کو کنٹرول کیا، کاروباری ماحول میں بہتری لارہے ہیں۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ ایف بی آرنادہندگان کیخلاف اعلیٰ سطح 3 رکنی کمیٹی انکوائری کرے گی، گرفتارنادہندگان کو 24 گھنٹے میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیاجائے گا، 5 کروڑ تک کے ٹیکس مقدمات میں بغیر وارنٹ گرفتاری نہیں ہوگی۔محمداورنگزیب نے کہا کہ حکومت نے جامع، پائیدارترقی کی راہ ہموار کرنے کیلئے کئی اقدامات کیے ہیں، برآمدات بڑھانے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں، ایران ،اسرائیل جنگ کے خطے پر منفی اثرات مرتب ہونے کاخدشہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے کسانوں کوقرض دینے کیلئے پروگرام بنایا ہے، پروگرام کے تحت کسانوں کو آسان شرائط پرقرضے فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 5 کروڑ سے زائد کے مکان یا پلاٹ خریدنے والوں سے آمدن کا پوچھا جائے گا۔ 10 کروڑ سے زائد کی کمرشل جائیدادیا پلاٹ، 70 لاکھ سے زائد کی گاڑی خریدنے والوں کو بھی جواب دینا پڑے گا۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کو سمیٹتے ہوئے کہا 15 سال یا زائد مدت والی ذاتی رہائشگاہ پر ودہولڈنگ ٹیکس نہیں ہوگا۔ بجٹ تقریر میں کیے گئے کئی اقدامات پر نظرثانی کی ۔ پنشن اقدامات کے تحت گریجویٹی پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا۔

Previous Post

مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی اپیلیں سماعت کےلیے مقرر

Next Post

ایران نے جارحانہ انداز سے اسرائیل کیخلاف اپنا دفاع کیا، خواجہ آصف

Next Post
ایران نے جارحانہ انداز سے اسرائیل کیخلاف اپنا دفاع کیا، خواجہ آصف

ایران نے جارحانہ انداز سے اسرائیل کیخلاف اپنا دفاع کیا، خواجہ آصف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم