Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ایران نے جارحانہ انداز سے اسرائیل کیخلاف اپنا دفاع کیا، خواجہ آصف

Web Desk by Web Desk
جون 24, 2025
in بین الاقوامی
0
ایران نے جارحانہ انداز سے اسرائیل کیخلاف اپنا دفاع کیا، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ایران نے بہادری سے دشمن کا مقابلہ کیا اور جارحانہ ماحول میں اپنے ملک کا دفاع کیا، ایران کی مستقل مزاجی، اس کا حوصلہ، اس کی فتح ہے، اللہ نے مسلمانوں کو دو بڑی فتوحات نصیب کیں، غزہ کا مسئلہ بھی حل ہونا چاہئے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں ایران اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر کو ہونا خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ کہ ایران نے اچھی طرح اپنے سے بڑے دشمن کا مقابلہ کیا، ایران نے نہایت جارحانہ انداز میں اپنا دفاع کیا، ایران کے عوام، ایرانی لیڈرشپ اور حکومت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ان کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں مسلمانوں کو دوبار فتح نصیب ہوئی، اللہ نے پاکستان کو بھارت سے فتح دی ہے اور ایران کو اسرائیل سے فتح نصیب ہوئی، اسرائیل بڑے بڑے دعوے کررہا تھا لیکن سب بے بنیاد تھے، یہ دو جڑواں فتوحات عالم اسلام کیلئے اچھا شگون اور کامیابی کا ثبوت ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ اب دعا کرنی چاہیے اللہ غزہ کے مسلمانوں پر رحم کرے، اللہ مسلم دنیا کو توفیق دے کہ وہ فلسطین کے مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہونے کا حوصلہ پیدا کریں۔

Previous Post

تنخواہ دار طبقے کےلیے مزید ریلیف کا اعلان، 75 سال سے زائد عمر کے پنشنرز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار

Next Post

سعودی عرب کا ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم

Next Post
سعودی عرب کا ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم

سعودی عرب کا ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم