Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ملک بھر میں موسلادھار بارشیں، حادثات میں 4 افراد جاں بحق، بجلی کا نظام درہم برہم

Web Desk by Web Desk
جولائی 10, 2025
in موسم
0
کراچی میں آج موسم کیسا رہےگا؟ مون سون بارشوں کا دوسرا اسپیل آنے کو تیار

ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث نظام زندگی شدید متاثر ہوکر رہ گیا۔

موسلادھار بارشوں کے بعد کئی علاقوں میں نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جبکہ برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ بھی بڑھ گیا۔خضدار میں بارش کے باعث مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق اور 1 شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔نصیر آباد، بارکھان اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

پنجاب میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی جی خان اور مضافات میں آندھی اور طوفانی بارش ہوئی، کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں شدید بارش کے بعد برساتی ندیوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔زندہ پیر کے علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک لڑکا جاں بحق ہو گیا۔لاہور، فیصل آباد، میاں چنوں اور کمالیہ سمیت دیگر شہروں میں بھی بارش ہوئی۔گجرات میں نشیبی علاقوں میں پانی مکانوں اور دکانوں میں داخل ہوگیا۔ بارش کے باعث گیپکو کے درجنوں فیڈرز ٹرپ کرگئے۔

ادھر لاڑکانہ سمیت سندھ کے بعض شہروں میں بھی گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔لاڑکانہ میں تیز بارش کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔بارش شروع ہوتے ہی شہر بھر میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ آئندہ چند دنوں تک مختلف علاقوں میں جاری رہ سکتا ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور برساتی ندی نالوں سے دور رہیں۔

Previous Post

اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

Next Post

اسرائیل جانتا ہے ایران کا انتہائی افزودہ یورینیئم کہاں دفن ہے: نیتن یاہو کا دعویٰ

Next Post
اسرائیل جانتا ہے ایران کا انتہائی افزودہ یورینیئم کہاں دفن ہے: نیتن یاہو کا دعویٰ

اسرائیل جانتا ہے ایران کا انتہائی افزودہ یورینیئم کہاں دفن ہے: نیتن یاہو کا دعویٰ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم