امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاپنے بیان میں کہا پہلے کبھی ٹیکساس جیسی تباہی نہیں دیکھی،کوسٹ گارڈز نے 169 بچوں کی جان بچائی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےطوفان سےمتاثرریاست ٹیکساس کا ایک ہفتے بعددورہ کیا،انھیں تاخیر سے دورہ کرنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔اس دوران میڈیا سےگفتگو میں انہوں نےکہا انتظامیہ نےفرائض کو بہترین انداز میں انجام دیا،سیلاب میں جانی نقصان پر شدید افسوس ہے،ابھی بھی بہت سے بچے لاپتہ ہیں ،جن کی تلاش جاری ہے.امریکی میڈیا کے مطابق طوفان سے انفرااسٹرکچر کو 18 سے 22 ارب ڈالر تک نقصان پہنچنے کا تخمینہ ہے۔