Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کیلئے پولنگ جاری

Web Desk by Web Desk
جولائی 21, 2025
in پاکستان
0
خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کیلئے پولنگ جاری

پشاور: خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی 11 نشستوں کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی 11 نشستوں کے لیے پولنگ کا عمل صبح 11 بجے شروع ہوا جو شام 4 بجے تک جاری رہے گا، الیکشن کے لیے کے پی اسمبلی کے جرگہ ہال کو الیکشن روم مقرر کیا گیا ہے اور سینیٹ الیکشن کے لیے سکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔کے پی اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کے لیے پہلا ووٹ جے یو آئی ف کے رکن صوبائی اسمبلی عدنان خان نے ڈالا اور اراکین کی جانب سے ووٹ ڈالے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن کے دوران ہارس ٹریڈنگ سے بچنے کے لیے حکومت اور اپوزیشن نے 6 اور 5 نشستوں کا فارمولا طے کیا ہے، فارمولے کے مطابق حکومت کے حصے میں 6 جبکہ اپوزیشن کے حصے میں 5 نشستیں آئیں گی۔کے پی سے جنرل نشستوں پر حکومت کے 4 اور اپوزیشن کے 3 امیدوار مقابلے میں ہیں جبکہ خواتین اور ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر حکومت اور اپوزیشن کے 2، 2 امیدوار نامزد ہیں۔

پی ٹی آئی نے جنرل نشستوں کے لیے مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا آفریدی، نورالحق قادری کو نامزد کیا ہے جبکہ روبینہ ناز، اعظم سواتی بھی پی ٹی آئی کے امیدواروں میں شامل ہیں۔ اپوزیشن کی جنرل نشستوں پر ن لیگ سے نیاز احمد، پیپلز پارٹی سے طلحہ محمود، جے یو آئی سے عطاء الحق امیدوار ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد اور جے یو آئی کے دلاور خان بھی میدان میں ہیں۔کے پی اسمبلی میں حکومتی ارکان کی تعداد 92 جبکہ اپوزیشن کو 53 ارکان کی حمایت حاصل ہے، جنرل نشست کیلئے 19، خواتین اور ٹیکنوکریٹ نشست کیلئے 49 ووٹ درکار ہیں۔

اپوزیشن کو تیسری جنرل نشست جیتنے کیلئے 4 ووٹوں کی ضرورت ہو گی، 5 ناراض اراکین میں سے 4 کے دستبردار ہونے کے بعد جنرل نشست پر خرم ذیشان میدان میں ہیں۔دوسری جانب پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست پرضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے اور اب تک 103 اراکین اپنا ووٹ کاسٹ کر چکے ہیں۔پولنگ کے لیے پنجاب اسمبلی کو پولنگ اسٹیشن مقرر کیا گیا ہے، الیکشن کمشنر پنجاب ریٹرننگ آفیسر کے فرائض انجام دیں گے، 371 کے ایوان میں سے 369 ارکان ووٹ ڈالنےکے اہل ہیں۔مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر پروفیسر ساجد میر کی وفات کے بعد خالی نشست پر مسلم لیگ ن کے حافظ عبدالکریم امیدوار ہیں جبکہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مہر عبدالستار امیدوار ہیں، 2 آزاد امیدوارخدیجہ صدیقی اور اعجاز حسین بھی میدان میں ہیں۔

Previous Post

مرد و خاتون کا بہیمانہ قتل، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے واقعے کا نوٹس لے لیا

Next Post

عافیہ صدیقی کیس میں وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

Next Post
عافیہ صدیقی کیس میں وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

عافیہ صدیقی کیس میں وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم