Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

عافیہ صدیقی کیس میں وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

Web Desk by Web Desk
جولائی 21, 2025
in پاکستان
0
عافیہ صدیقی کیس میں وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عافیہ صدیقی کیس میں رپورٹ پیش نہ کرنے پر وزیراعظم سمیت وفاقی کابینہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے عافیہ صدیقی کی رہائی، صحت اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت جسٹس اعجاز اسحاق نے کہا کہ میری چھٹیاں آج سے شروع ہونی تھیں، میں نے فوزیہ صدیقی کیس دیگر کیسز کے ساتھ آج مقرر کیا تھا، جمعرات کوبتایاگیا کازلسٹ جاری نہیں ہوگی جب تک کازلسٹ میں تبدیلی نہیں کی جاتی۔

جسٹس اعجاز اسحاق نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کےجج کا روسٹر چیف جسٹس آفس ہینڈل کرتا ہے، حکومت نے سپریم کورٹ میں میرے فیصلےکے خلاف اپیل دائر کی ہوئی ہے، جج اگر چاہے بھی تو چھٹیوں میں کام نہیں کرسکتا۔جسٹس سردار اعجاز نے ریمارکس دیے میں نے پرسنل سیکرٹری سےکہاکہ کازلسٹ سے متعلق چیف جسٹس کو درخواست لکھو، چیف جسٹس کو 30سیکنڈ بھی درخواست پر دستخط کرنے کےلیے نہیں ملے، ماضی میں ججز کاروسٹر مخصوص کیسز کےفیصلوں کےلیےاستعمال ہوچکاہے، فوزیہ صدیقی پاکستان کی بیٹی ہیں،اپیل سپریم کورٹ میں مقرر ہے۔

عدالت نے کہا کہ جج چھٹی کے دن عدالت میں انصاف مہیا کرنےکےلیے بیٹھنا چاہتا ہے مگر ایک بار پھر ایڈمنسٹریٹیو پاور کو جوڈیشل پاور کےلیے استعمال کیاگیا، میں انصاف کو شکست کا سامنا نہیں کرنے دوں گا۔جسٹس سردار اسحاق نے کہا کہ ہائیکورٹ کی عزت کو برقرار رکھنے کےلیے میں اپنی جوڈیشل پاورز کا استعمال کروں گا، میں نےکہا تھا رپورٹ نہ آئی تو توہین عدالت کی کارروائی شروع کروں گا، وفاقی کابینہ کے ہر ممبر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتاہوں، چھٹیاں ختم ہونےکے بعد پہلے ورکنگ ڈےپر کیس سماعت کے لیے مقرر کیاجائے۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے تحریری حکم جاری کردیا جس میں عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف سمیت کابینہ ارکان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں جواب طلب کیا ہے۔

Previous Post

خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کیلئے پولنگ جاری

Next Post

حکومت نے سینیٹ انتخابات سے دستبرداری کیلئے وزارت کی پیشکش کی: خرم ذیشان

Next Post
حکومت نے سینیٹ انتخابات سے دستبرداری کیلئے وزارت کی پیشکش کی: خرم ذیشان

حکومت نے سینیٹ انتخابات سے دستبرداری کیلئے وزارت کی پیشکش کی: خرم ذیشان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم