Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

حکومت نے سینیٹ انتخابات سے دستبرداری کیلئے وزارت کی پیشکش کی: خرم ذیشان

Web Desk by Web Desk
جولائی 21, 2025
in پاکستان
0
حکومت نے سینیٹ انتخابات سے دستبرداری کیلئے وزارت کی پیشکش کی: خرم ذیشان

پی ٹی آئی کے ناراض امیدوار خرم ذیشان نے کہا ہے کہ حکومت نے سینیٹ انتخابات سے دستبردار ہونے کے لیے وزارت کی پیشکش کی جو میں نے ٹھکرا دی۔

خرم ذیشان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مجھے سینیٹ الیکشن کے لیے نامزد کیا تھا، سینیٹ نشستوں کی بندربانٹ نہ ہو اس لیے الیکشن میں کھڑا ہوا ہوں اور الیکشن ہونا ہی میری جیت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اراکین اسمبلی باضمیر ہیں، امید ہے وہ انتخابات میں مجھے آج ضرور ووٹ دیں گے، پی ٹی آئی عددی اعتبار سے 5 جنرل نشستیں جیت سکتی تھی لیکن پتا نہیں کیوں پانچواں امیدوار کھڑا نہیں کیا گیا جب کہ پارٹی کی آفیشل لسٹ میں میرا نام تھا۔

خرم ذیشان نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے خود سینیٹ الیکشن کے لیے نامزد کیا تھا، حکومت نے سینیٹ انتخابات سے دستبردار ہونے کے لیے وزارت کی پیشکش کی جو میں نے ٹھکرا دی۔واضح رہے کہ خرم ذیشان کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ سے ہے، انہوں نے جامعہ پشاور سے وکالت اور جرنلزم کی ڈگریاں حاصل کیں جس کے بعد سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا تاہم مرضی کا گروپ نہ ملنے پر سرکاری ملازمت جوائن نہیں کی۔پاکستان تحریک انصاف کے ناراض امیدوار خرم ذیشان امتحان پاس کرکے ایبٹ آباد میں سول جج تعینات ہوئے، تنخواہ کم ہونے کے باعث انہوں نے نوکری چھوڑ دی اور دبئی چلے گئے جہاں ملٹی نیشنل کمپنی کے لیگل ایڈوائزر لگے، 2011 میں واپس آئے اور پی ٹی آئی کے لیے کام کرنا شروع کردیا۔

پی ٹی آئی کے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بھی رہےاوربعد میں پارٹی کے جنوبی ریجن کے سینئر نائب صدر بھی رہے۔خرم ذیشان صوبے کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری بھی رہے، اس وقت وہ پارٹی کے صوبائی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری کےعہدے پر کام کررہے ہیں ۔

Previous Post

عافیہ صدیقی کیس میں وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

Next Post

پنجاب میں ٹریفک چالان کا نیا نظام، شفافیت اور سہولت کو یقینی بنانے کا اقدام

Next Post
پنجاب میں ٹریفک چالان کا نیا نظام، شفافیت اور سہولت کو یقینی بنانے کا اقدام

پنجاب میں ٹریفک چالان کا نیا نظام، شفافیت اور سہولت کو یقینی بنانے کا اقدام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم