Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پنجاب پولیس کا کامیاب آپریشن، ٹارگٹ کلنگ میں مطلوب دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک

Web Desk by Web Desk
اگست 4, 2025
in پاکستان
0
دوران ڈکیتی شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار

ڈیرہ غازی خان: پنجاب پولیس نے کامیاب آپریشن کے دوران ٹارگٹ کلنگ اور سنگین جرائم میں انتہائی مطلوب دہشت گرد بلال کھوسہ کو ہلاک کر دیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق یہ واقعہ رات گئے تھانہ کالا کی حدود میں پیش آیا، جہاں پولیس کی ٹیم معمول کے گشت پر تھی۔

پولیس کے مطابق، اس دوران نامعلوم مسلح افراد نے جھاڑیوں میں چھپ کر اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس اہلکاروں نے بہترین حکمت عملی اپناتے ہوئے محفوظ پوزیشنز لیتے ہوئے جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک حملہ آور ہلاک ہو گیا، جس کی شناخت بلال عرف بشیر کے نام سے ہوئی۔ بلال کھوسہ کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی تلاش کے لیے پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق بلال کھوسہ متعدد سنگین جرائم میں ملوث تھا، جن میں اقدامِ قتل، ڈکیتی، راہزنی، دہشت گردی، اور دوہرے قتل جیسے مقدمات شامل ہیں۔ وہ سی ٹی ڈی کے زیرِ تفتیش بھی تھا اور دو مقدمات میں باقاعدہ نامزد تھا۔ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق بلال کھوسہ کا تعلق دہشت گرد تنظیم ٹی ٹی پی (تحریک طالبان پاکستان) سے تھا، اور وہ ریاستی اداروں کے خلاف منظم دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھا۔پنجاب پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ بلال کھوسہ کا مقصد ڈیرہ غازی خان میں بدامنی پھیلانا تھا، تاہم پولیس کی بروقت کارروائی سے اس کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے گئے۔

آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے اس کامیاب آپریشن پر ڈیرہ غازی خان پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ یہ آپریشن دہشت گردوں کے خلاف پنجاب پولیس کی مضبوط کارروائی کا واضح ثبوت ہے۔

Previous Post

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کا سفارتی منظرنامہ بدلنے لگا

Next Post

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 8 ہزار سے زائد پولیس کے افسران و جوانوں نے اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا، وزیراعظم

Next Post
سوات واقعہ افسوسناک، سیاست کی بجائے سچائی کیساتھ جائزہ لینا چاہیے: وزیراعظم

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 8 ہزار سے زائد پولیس کے افسران و جوانوں نے اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا، وزیراعظم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم