لاہور : یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ایک خصوصی دستاویزی فلم جاری کی گئی ہے جس میں 77 سال سے بھارتی ظلم و بربریت کا شکار کشمیری عوام کی داستان دکھائی گئی ہے۔ فلم میں بتایا گیا ہے کہ بھارت نے آرٹیکل 370 کو ختم کر کے مقبوضہ کشمیر کے آبادیاتی تناسب کو بدلنے کی کوشش کی ہے۔
اس دوران ایک لاکھ سے زائد کشمیری شہید ہو چکے ہیں اور ہزاروں کشمیری بھارتی جیلوں میں قید ہیں۔ یہ صورتحال عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں، خاص طور پر اقوام متحدہ کے لیے فکر کا مقام ہے۔ بھارت کے یہ اقدامات اس کی نام نہاد جمہوریت کی ساکھ پر ایک سیاہ داغ ہیں۔اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت حاصل ہے جو ان کا بنیادی حق ہے۔ دستاویزی فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کشمیری آزادی کے لیے بلند کیے گئے فلک شگاف نعروں سے ظلم کی تاریکی جلد ختم ہوگی اور کشمیری عوام کو آزادی کا حق ملے گا۔

