Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے آج ملک بھر میں یوم استحصال منایا جا رہا ہے

Web Desk by Web Desk
اگست 5, 2025
in پاکستان
0
کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے آج ملک بھر میں یوم استحصال منایا جا رہا ہے

اسلام آباد: بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے فوجی معاصرے کو دو برس بیت گئے۔ مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستانی آج یومِ استحصال منا رہے ہیں۔

بھارت میں نریندر مودی کی حکومت سنبھالتے ہی کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا۔ پانچ اگست 2019ء کو مودی حکومت نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کر دی تھی۔بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم اور کشمیری عوام کیخلاف بھارت کے یکطرفہ غیر قانونی اقدامات کی مذمت کیلئے متعدد تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

وفاقی دارالحکومت سمیت تمام بڑے شہروں میں ایک میل کی یکجہتی ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اسلام آباد میں ریلی کی قیادت کریں گے جس کے شرکا سیاہ پٹیاں باندھیں گے اور پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم لہرائیں گے۔ ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی جائے گی جبکہ ایک منٹ کیلئے ٹریفک رک جائے گی اور سائرن بجائے جائیں گے۔ ریڈیو پاکستان اور ٹیلی ویژن چینلز ایک منٹ کی خاموشی کے فوراً بعد پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے قومی ترانے بجائیں گے۔

ادھر اسلام آباد اور دوسرے صوبائی دارالحکومتوں کی مرکزی شاہراہوں پر پوسٹر اور بل بورڈز آویزاں کئے گئے ہیں جن پر کشمیری عوام کی حالت زار کو اجاگر کیا گیا ہے اور مقبوضہ وادی میں بھارتی قابض فوج کے مظالم کو بے نقاب کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ 6 برسوں میں 37 ہزار کشمیریوں کو گرفتا جبکہ 2 ہزار سے زیادہ شہید کر دیئے گئے۔ جنوری 2015 میں نریندر مودی کا حکومت سنبھالنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا ہو گئی، بھارت کی ریاستی دہشت گردی میں بے پناہ اضافہ ہواجنوری 2015 سے جولائی 2021 کے دوران ایک ہزار 1968 کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔

مودی کی بے لگام فوج کی کارروائیوں کے نتیجے میں 158 خواتین بیوہ اور 350 بچے یتیم ہوئے۔ 33 ہزار کشمیری، لاٹھی چارج، آنسو گیس کی شیلنگ، گولیاں لگنے اور پیلیٹ گن کے چھرے لگنے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوئے۔انتہا پسند اور فاشسٹ مودی کے دور حکومت میں 1 ہزار 174 خواتین کی عصمت دری کی گئی۔ 5 اگست 2019 میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سلب کرکے بدترین کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ کرفیو کے باعث کشمیریوں کا روزگار بند ہوگیا، معیشت کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ اسکولز اور یونیورسٹیوں کی بندش سے بچوں کی تعلیم کا نقصان ہوا۔ مودی نے اپنے دور میں کشمیری زمینوں پر ہندوؤں کو بسانے اور آبادیاتی تناسب بدلنے کی گھناؤنی سازش تیار کی۔ لاکھوں ہندوؤں کو کشمیر کا ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ دیا گیا۔

Previous Post

کشمیریوں کی قربانیوں اور بھارتی مظالم کی عکاسی ، یوم استحصال کشمیر پر خصوصی دستاویزی فلم جاری

Next Post

کشمیریوں کی دعائیں قبول ہونے کا وقت قریب ، ظلم کا خاتمہ نزدیک ہے ، عظمیٰ بخاری

Next Post
انسانی حقوق کے علمبردار بلوچستان میں مظالم پر آواز کیوں نہیں اٹھاتے؟ عظمیٰ بخاری

کشمیریوں کی دعائیں قبول ہونے کا وقت قریب ، ظلم کا خاتمہ نزدیک ہے ، عظمیٰ بخاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم