Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

فلسطینی صدر محمود عباس کا حماس سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ

Web Desk by Web Desk
ستمبر 23, 2025
in پاکستان
0
فلسطینی صدر محمود عباس کا حماس سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ

فلسطینی صدر محمود عباس نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس سے اپنے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کردیا ۔

فلسطینی صدر نے اقوام متحدہ میں فلسطین کانفرنس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں کہا کہ ہمیں غزہ میں امداد کی ضرورت ہے، غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کے دوران مطالبہ کیا کہ حماس اپنےہتھیارفلسطینی اتھارٹی کےحوالےکرے۔

فلسطینی صدر نے جنگ کے خاتمے میں ثالثی پر مصر اور قطر کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم ہتھیاروں کے بغیر ایک متحد فلسطینی ریاست چاہتے ہیں۔صدر محمود عباس نے اعلان کیا کہ جنگ کے خاتمے کے 3 ماہ کے اندر ایک عبوری آئین تیار کیا جائے گا تاکہ اقتدار کی منتقلی شفاف اور منظم طریقے سے ہو۔ اس کے بعد بین الاقوامی اداروں اور مبصرین کی نگرانی میں انتخابات کرائے جائیں گے تاکہ آئین و قانون کے تحت ریاست کا قیام ممکن ہو۔

انہوں نے کہا کہ حماس کا فلسطینی گورننس میں کوئی کردار نہیں ہوگا، تنظیم کو چاہیے کہ وہ اپنے ہتھیار فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کرے۔صدر محمود عباس نے ان 149 ممالک کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا اور دیگر ممالک سے اپیل کی کہ وہ بھی جلد فلسطین کو تسلیم کریں۔انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، سعودی عرب اور دیگر عالمی شراکت داروں کے ساتھ امن منصوبے کے نفاذ کے لیے تعاون پر آمادگی کا بھی اظہار کیا۔

Previous Post

غزہ پر اسرائیلی فوج کے بدترین حملے، مزید 37 فلسطینی شہید، 2 اسپتال غیر فعال ہوگئے

Next Post

دو ریاستی حل امن کا واحد راستہ ہے: سعودی وزیر خارجہ

Next Post
دو ریاستی حل امن کا واحد راستہ ہے: سعودی وزیر خارجہ

دو ریاستی حل امن کا واحد راستہ ہے: سعودی وزیر خارجہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم