Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

غزہ پر اسرائیلی فوج کے بدترین حملے، مزید 37 فلسطینی شہید، 2 اسپتال غیر فعال ہوگئے

Web Desk by Web Desk
ستمبر 23, 2025
in بین الاقوامی
0
غزہ پر اسرائیلی فوج کے بدترین حملے، مزید 37 فلسطینی شہید، 2 اسپتال غیر فعال ہوگئے

غزہ پر اسرائیلی فوج کے تازہ فضائی اور زمینی حملوں میں بچوں اور خواتین سمیت مزید 37 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے مغربی علاقے میں شاتی پناہ گزین کیمپ کو شدید گولہ باری کا نشانہ بنایا۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں مجموعی طور پر 65 ہزار 344 افراد شہید جبکہ ایک لاکھ 66 ہزار 795 زخمی ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی مسلسل بمباری سے 2 اسپتال غیر فعال ہوگئے جن میں بچوں کا الرنتیسی اور سینٹ جان آئی اسپتال شامل ہیں، اسپتالوں کے غیر فعال ہونے باعث زیر علاج مریضوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔خان یونس کے نصیر میڈیکل کمپلیکس میں غذائی قلت اور طبی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث ایک اور بچہ جان کی بازی ہار گیا۔

یاد رہےکہ غزہ میں انسانی بحران بدترین صورت اختیار کر چکا ہے جبکہ طبی نظام مکمل طور پر تباہی کے دہانے پر ہے۔ ان سب کے باوجود صیہونی فوج کی جانب سے آئے روز غزہ پر وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔اسرائیل نے عالمی برادری کی جنگ بندی اور غزہ پر حملے نہ کرنے کے مطالبات کو بھی پس پشت ڈال دیا۔

Previous Post

کراچی: 6 روز سے لاپتہ بچے کی بوری بند لاش کچرا کنڈی سے مل گئی

Next Post

فلسطینی صدر محمود عباس کا حماس سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ

Next Post
فلسطینی صدر محمود عباس کا حماس سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ

فلسطینی صدر محمود عباس کا حماس سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • Bet365 Casino Monopoly Live Spel Strategie en Tips
  • Bet365 casino nl mobiele ervaringen en functies
  • Bet365 Casino: Betrouwbare Online Kansspelen in Nederland
  • Bet365 Casino Nederland: Nieuwste Mac Software
  • Bet365 Casino Beoordeling en Externe Link

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم