Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

کراچی: 6 روز سے لاپتہ بچے کی بوری بند لاش کچرا کنڈی سے مل گئی

Web Desk by Web Desk
ستمبر 23, 2025
in پاکستان
0

کراچی کے علاقے لانڈھی میں 6 روز سے لاپتہ بچے کی لاش کچرا کنڈی سے مل گئی۔

ذرائع کے مطابق لانڈھی کے علاقے 36 بی لعل مزار گندی گلی میں کچرا کنڈی سے ایک بچے کی بوری بند لاش ملی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بچے کی شناخت 7 سالہ سعد علی ولد سلمان علی کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق مقتول بچہ 18 ستمبر کو تھانہ لانڈھی کی حدود بی ایریا نزد گوشت مارکیٹ سے لاپتہ ہوا تھا جس کی گمشدگی کا مقدمہ تھانہ لانڈھی میں درج کیا گیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ بچے کو قتل کیا گیا ہے یا کوئی اور معاملہ ہے تمام پہلوؤں سے دیکھا جارہا ہے۔بچے کے والد کا کہنا ہے کہ مقتول سعد ان کا اکلوتا بیٹا تھا، وہ گھر سے پیسے لے کر چیز لینے نکلا تھا اس کے بعد سے لاپتہ تھا، 5 روز سے ہم مسلسل اسے تلاش کرتے رہے۔ بچے کے والد اور ماموں نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے بچے کی تلاش میں انکی کوئی مدد نہیں کی، انہوں نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کردی۔ ساتھ ہی مطالبہ کیا کہ بچےکےمبینہ اغوا اور قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

Previous Post

لاہور: رائیونڈ میں 3 مزدور سیوریج کےکنویں میں ڈوب کر جاں بحق

Next Post

غزہ پر اسرائیلی فوج کے بدترین حملے، مزید 37 فلسطینی شہید، 2 اسپتال غیر فعال ہوگئے

Next Post
غزہ پر اسرائیلی فوج کے بدترین حملے، مزید 37 فلسطینی شہید، 2 اسپتال غیر فعال ہوگئے

غزہ پر اسرائیلی فوج کے بدترین حملے، مزید 37 فلسطینی شہید، 2 اسپتال غیر فعال ہوگئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم