Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پی سی بی کی یقین دہانی کے بعد سری لنکن کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کا فیصلہ

Web Desk by Web Desk
نومبر 13, 2025
in کھیل
0

پاکستان کرکٹ بورڈ کی یقین دہانی کے بعد سری لنکن کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

قبل ازیں سری لنکن ٹیم کے مینجر نے بیان دیا تھا کہ کھلاڑی دورہ پاکستان ادھورا چھوڑ کر واپس جانا چاہتے ہیں، تاہم ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ون ڈے سیریز اور ٹرائی سیریز کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی اور ٹیم کی سکیورٹی بڑھانے کی یقین دہانی کروائی۔

پی سی بی کی یقین دہانی کے بعد سری لنکن ٹیم نے دورہ جاری رکھنے کا حتمی فیصلہ کیا۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ اگر کوئی کھلاڑی دورہ جاری نہیں رکھنا چاہتا تو اس کا متبادل فراہم کیا جائے گا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سری لنکن کھلاڑیوں اور عملے کو سکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ ٹیم اور عملے کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے شیڈول کے مطابق کل راولپنڈی میں ہوگا۔ واضح رہے کہ سری لنکا کو پاکستان کے خلاف بقیہ 2 ون ڈے میچز کھیلنے ہیں اور اس کے بعد پاکستان میں سہ ملکی سیریز بھی شیڈول ہے۔

Previous Post

‘فرینڈ شپ ناٹ آؤٹ‘، وفاقی وزرا کرکٹ کے کھیل کیلئے ہمیشہ حمایت کرنے پر سری لنکن ٹیم کے مشکور

Next Post

اسلام آباد میں خودکش حملہ کرنیوالا دہشتگرد پاکستانی نہیں تھا: طلال چوہدری

Next Post
اسلام آباد میں خودکش حملہ کرنیوالا دہشتگرد پاکستانی نہیں تھا: طلال چوہدری

اسلام آباد میں خودکش حملہ کرنیوالا دہشتگرد پاکستانی نہیں تھا: طلال چوہدری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم