Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

فرانس میں کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل منظور

Web Desk by Web Desk
اپریل 8, 2026
in کالم
0

فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا بل منظور کر لیا گیا ہے۔ یہ بل فرانس کے ایوانِ زیریں (قومی اسمبلی) سے منظور ہوا ہے، تاہم قانون بننے کے لیے اب اس کی سینیٹ سے منظوری بھی درکار ہوگی۔

خبر ایجنسی کے مطابق یہ اقدام آن لائن ہراسانی، نفسیاتی دباؤ اور کم عمر بچوں کی ذہنی صحت کو لاحق بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔ حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے بے جا استعمال سے بچوں میں تشدد، اضطراب اور دیگر ذہنی مسائل میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

آج فرانس کی قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے اس بل میں واضح طور پر 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال پر پابندی کی تجویز شامل تھی۔ بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ کم عمر بچوں کو ڈیجیٹل دنیا کے منفی اثرات سے محفوظ رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

بل میں یہ تجویز بھی شامل کی گئی ہے کہ مڈل اسکولوں میں اسمارٹ فونز کے استعمال پر عائد پابندی کو ہائی اسکولوں تک توسیع دی جائے۔ قانون سازوں کے مطابق تعلیمی اداروں میں اسمارٹ فونز کے زیادہ استعمال سے تعلیمی کارکردگی اور ذہنی نشوونما متاثر ہو رہی ہے۔

بل میں سوشل میڈیا کے استعمال کو کم عمر بچوں میں ذہنی صحت کے مسائل، عدم توجہ، ڈپریشن اور تشدد کے رجحان میں اضافے کی ایک بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے۔ اسی بنیاد پر حکومت اس حوالے سے سخت قانون سازی کی جانب بڑھ رہی ہے۔

فرانسیسی صدر ایمانویل میکروں اس سے قبل بھی نوجوانوں میں بڑھتے ہوئے تشدد کے رجحان کی ایک اہم وجہ سوشل میڈیا کو قرار دے چکے ہیں۔ ان کا مؤقف ہے کہ آسٹریلیا کی طرز پر فرانس میں بھی کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کی جانی چاہیے تاکہ نئی نسل کو منفی اثرات سے بچایا جا سکے۔

 

Previous Post

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان کی جانب سے بھارت کیخلاف میچ نہ کھیلنے کے فیصلےکی وجوہات سامنے آگئیں

Next Post

حکومت کی وادی تیراہ کو فوجی احکامات پر خالی کرانےکی بے بنیاد خبروں کی تردید، دعوے بدنیتی پر مبنی قرار

Next Post

حکومت کی وادی تیراہ کو فوجی احکامات پر خالی کرانےکی بے بنیاد خبروں کی تردید، دعوے بدنیتی پر مبنی قرار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • فیض حمید سے فیضیاب ہونے والوں کا ٹرائل ہوگا، سب کے فیصلے آنے ہیں: طارق فضل چوہدری
  • وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی رہنمائی سے ٹرانسپورٹ کی ہڑتال ختم ہوگئی- مریم اورنگزیب
  • صدر نے اسلام آبادہائیکورٹ کے طارق جہانگیری کوجج کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کرنیکی منظوری دیدی
  • تہران میں طالبان حکومت مخالف سابق افغان سکیورٹی کمانڈر قتل
  • سیاسی بحران سے نکالنےکیلئے مفاہمت کی ضرورت ہوگی، اسکی کامیابی کیلئے سیاسی انتہاپسندی کو چھوڑنا ہوگا: بلاول

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم