Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان کی جانب سے بھارت کیخلاف میچ نہ کھیلنے کے فیصلےکی وجوہات سامنے آگئیں

Web Desk by Web Desk
اپریل 8, 2026
in کالم
0

لاہور: پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف 15 فروری کو میچ نہ کھیلنے کی وجوہات سامنے آ گئیں

لاہور میں حکومتی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف 15 فروری کو شیڈول میچ نہ کھیلنے کے فیصلے کے پیچھے متعدد اہم وجوہات کارفرما ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ محض ایک میچ تک محدود نہیں بلکہ ایک اصولی اور احتجاجی مؤقف کے طور پر اختیار کیا گیا ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش کے حوالے سے آئی سی سی کا مبینہ جانبدارانہ فیصلہ اس معاملے میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ حکومتِ پاکستان اس فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے بنگلا دیش کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنا چاہتی تھی، اسی تناظر میں بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے اس اقدام کے ذریعے آئی سی سی کے دوہرے معیار کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔

حکومتی ذرائع نے مزید الزام عائد کیا ہے کہ جے شاہ نے اپنے جانبدارانہ فیصلوں کے ذریعے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو عملی طور پر “انڈین کرکٹ کونسل” میں تبدیل کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان فیصلوں کے نتیجے میں انصاف اور برابری جیسے بنیادی اصول بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور عالمی کرکٹ میں توازن قائم نہیں رہا۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے پلیٹ فارم پر ایک ملک کے لیے ایک معیار جبکہ دوسرے ملک کے لیے دوسرا معیار اپنایا جا رہا ہے، جو کھلی جانبداری کے مترادف ہے۔ حکومتی مؤقف ہے کہ ایسے حالات میں خاموش رہنے کے بجائے احتجاج رجسٹرڈ کروانا ضروری تھا، تاکہ عالمی سطح پر اس رویے کو اجاگر کیا جا سکے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرنے کا اعلان تو کیا ہے، تاہم بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ اس فیصلے سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں ورلڈکپ میں شرکت اور بھارت کے خلاف میچ کے معاملے پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

اس ملاقات کے بعد حکومتِ پاکستان نے باضابطہ اعلان کیا کہ قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ میں حصہ لے گی لیکن بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میچ 15 فروری کو شیڈول ہے، تاہم حکومتی فیصلے کے بعد اس میچ کے انعقاد پر غیر یقینی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کا یہ فیصلہ وقتی نہیں بلکہ اصولی مؤقف پر مبنی ہے، جس کا مقصد عالمی کرکٹ میں انصاف، برابری اور غیر جانبداری کے اصولوں کی پاسداری کو یقینی بنانا ہے۔

 

Previous Post

اسلام آباد: امام بارگاہ میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 15 افراد شہید اور درجنوں زخمی

Next Post

فرانس میں کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل منظور

Next Post

فرانس میں کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل منظور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • فیض حمید سے فیضیاب ہونے والوں کا ٹرائل ہوگا، سب کے فیصلے آنے ہیں: طارق فضل چوہدری
  • وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی رہنمائی سے ٹرانسپورٹ کی ہڑتال ختم ہوگئی- مریم اورنگزیب
  • صدر نے اسلام آبادہائیکورٹ کے طارق جہانگیری کوجج کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کرنیکی منظوری دیدی
  • تہران میں طالبان حکومت مخالف سابق افغان سکیورٹی کمانڈر قتل
  • سیاسی بحران سے نکالنےکیلئے مفاہمت کی ضرورت ہوگی، اسکی کامیابی کیلئے سیاسی انتہاپسندی کو چھوڑنا ہوگا: بلاول

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم