Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

موجودہ صورتحال میں پاکستان کاکردار خوش آئند ہے، پاکستان کی دنیا بھرمیں واہ واہ ہو رہی ہے:سہیل آفریدی

Ghazwa News by Ghazwa News
اپریل 9, 2026
in پاکستان
0
موجودہ صورتحال میں پاکستان کاکردار خوش آئند ہے، پاکستان کی دنیا بھرمیں واہ واہ ہو رہی ہے:سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہےکہ موجودہ صورتحال میں پاکستان کاکردار خوش آئند ہے، پاکستان کی دنیا بھرمیں واہ واہ ہو رہی ہے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان 2002 سے کہہ رہےتھے کہ پاکستان ہمیشہ امن کے لیے کرداراداکرے، بانی پی ٹی آئی کی 2002 کی پالیسی پر اب عمل درآمد ہوا، دنیا نے اس پالیسی کو سراہا ہے، ملک بانی پی ٹی آئی اور تحریک انصاف کا نہیں سب کا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان مذاکرات کے لیے جائیں گے تو کچھ مثبت ہوگا،ہمارا مؤقف تھا کہ پاکستان کو نقصان پہنچانے والوں کو نکالا جائے، قومی پالیسی کے تحت افغان مہاجرین کو عزت اور وقار کے ساتھ واپس بھیجیں گے، پہلے دن سے کہا تھا کہ تنقید برائے اصلاح کریں، ہمارے خلاف مسلسل غلط پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا مسئلہ ہے، بانی پی ٹی آئی کا علاج الشفا اسپتال میں نہیں ہو رہا، کیا ہوگا اگر بانی پی ٹی آئی کا علاج ان کی فیملی کی موجودگی میں ہو، بانی پی ٹی آئی کا حق ہےکہ جس اسپتال میں ان کی بہنیں چاہیں ان کا علاج وہیں پرہو۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا میرے لیے بھی ایک پیغام آیا ہے، پی ٹی آئی کے لیے سیاسی اسپیس ہونا چاہیے، کوئی بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ نہیں مانتا تو کہیں اور چلا جائے۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ صوبائی کابینہ میں جلد توسیع کی جائے گی، کابینہ میں توسیع کے بغیربھی تمام محکموں میں بہترین کام جاری ہے، ملاکنڈ ڈویژن میں سول بالا دستی قائم کریں گے۔

Previous Post

جنگ بندی کے بعد سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کا پہلا ٹیلیفونک رابطہ، دونوں رہنماؤں کا کشیدگی کم کرنے پر زور

Next Post

لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست

Next Post
لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست

لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • 24 گھنٹوں میں صرف ایک آئل ٹینکر، 5 کارگو جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے
  • شیخوپورہ/ غیرت کے نام پر بھائی نے بہن اور اسکے مبینہ دوست کو قتل کردیا
  • لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
  • موجودہ صورتحال میں پاکستان کاکردار خوش آئند ہے، پاکستان کی دنیا بھرمیں واہ واہ ہو رہی ہے:سہیل آفریدی
  • جنگ بندی کے بعد سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کا پہلا ٹیلیفونک رابطہ، دونوں رہنماؤں کا کشیدگی کم کرنے پر زور

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم